سری لنکا میں ایسٹر کی تقریبات پر بم حملے، کم از کم 137 افراد ہلاک

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
صاحبان قدردان ۔۔۔ ڈگ ڈگ ڈگ
آہستہ آہستہ بلی تھیلے سے نکلے گی یا تھیلہ بلی کو لات مارے گا
جی بالکل ساری بلیاں تھیلے سے باہر آ چکی ہیں ۔

سری لنکا میں مسلمان عورتوں کے پردہ کرنے پر پابندی لگا دی گئی
29/04/2019 نیوز ڈیسک


سری لنکا میں ہنگامی قانون کے تحت برقع پہننے اور چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نقاب اور برقع پر پا بندی کے احکامات سری لنکا کے صدر کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں جن کے تحت انتیس اپریل سے ملک میں چہرہ چھپانے اور برقع پہننے پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ برقع لینے اور منہ چھپانے پر پابندی کی تجویز سری لنکن کابینہ نے دی تھی جس پر وزیر اعظم نے مسلم علما کو اعتماد میں لینے کی تجویز دی تھی لیکن سری لنکن صدر نے صدارتی احکامات کے ذریعے پر برقع اور منہ چھپانے پر پابندی کی منظوری دیدی ہے ۔
 
Top