سرسید احمد خان اور سیاست

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
برصغیر پاک و ہند کا خطہ سیاسی اعتبار سے ہمیشہ متحرک رہا ہے۔ یہ وہ سر زمین ہے جہاں بہت سی اقوام آئیں اور بس گئیں۔ مقامی اور بیرون سے آئی ہوئی اقوام کی باہمی آمیزش اور اختلاف نے یہاں کے باشندوں کے مزاج میں اپنے حکمرانوں سے متعلق رہنے ، ان کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے یا علمِ بغاوت بلند کرنے کے رجحان کو راسخ کردیا ۔ جس کی بنا پر یہ خطہ سیاسی طور پر بہت زیادہ متاثر نظر آتا ہے ۔ قدیم آریا کی آمد سے لےکر جدید مغربی اقوام تک کا سیاسی سفر یہاں کے عوام کو بے حد متاثر کرتا ہے جس کے نتیجہ میں دو طرح کے رویے سامنے آئے ۔ یا تو سیاست جینے مرنے کا مسئلہ بنی یا پھر لوگوں نے اس سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی کوشش کی ۔
 
Top