سخنور حضرات کی قیمتی راے کا متمنی! ناچیز

عامراحمد

محفلین
زرد پتوں نے وقتِ رخصت
شا خوں سے یہ کہا
ا لوداع ، ہم چلے نئ کونپلو ں کی
راہ بناتے ہوے
کُچھ تمہارے قدموں میں
گر کرفنا ہو جا یں گے
اپنی ہستی کو مٹا کر
و جہِ نمو بن جایں گے
کچھ ہوا کے سنگ سنگ
بھٹکتے پھریں گے در بدر
بچ گئے جو ، سمیٹ لیے جایں گے
جاڑے کی سرد راتوں میں
جھو نپڑی کسی کو گرما یں گے
مگر اپنی وقتی برہنگی کا تم
نہ ذرہ ملال کرنا
طنز کرنے و الوں کا
نہ با لکل خیال کرنا
چمن میں پھر ایک دن
لوٹ کر بہار آے گی
سار ی رونقیں چمن کی
واپس ساتھ اپنے لا ے گی
سبز پتوں کا تمہیں جا مِہِ نو
زیبِ تن کرا ے گی
پھو لوں سے رس چو سنے
آیں گی پھر شہد کی مکھیاں
پھلوں سے ہو کر سیر پرند
ڈالیوں پر پھر چچہچا یں گے
کیا غضب ، گر ہم نہ ہو ں گے
چمن کو تو دوام ہے !​
 

الف عین

لائبریرین
نثری نظم میں اصلاح کی کیا ضرورت؟
لیکن اس طرح الفاظ کو بدلنے کی بھی ضرورت نہیں۔ نہ ذرا (ذرہ نہیں) ملال کرنا شعر میں درست ہے، نثری نظم میں ملال نہ کرنا اور بالکل خیال نہ کرنا بھی لایا جا سکتا ہے۔ وعلی الہٰذا قیاس
 
زرد پتوں نے وقتِ رخصت
شا خوں سے یہ کہا
ا لوداع ، ہم چلے نئ کونپلو ں کی
راہ بناتے ہوے
کُچھ تمہارے قدموں میں
گر کرفنا ہو جا یں گے
اپنی ہستی کو مٹا کر
و جہِ نمو بن جایں گے
کچھ ہوا کے سنگ سنگ
بھٹکتے پھریں گے در بدر
بچ گئے جو ، سمیٹ لیے جایں گے
جاڑے کی سرد راتوں میں
جھو نپڑی کسی کو گرما یں گے
مگر اپنی وقتی برہنگی کا تم
نہ ذرہ ملال کرنا
طنز کرنے و الوں کا
نہ با لکل خیال کرنا
چمن میں پھر ایک دن
لوٹ کر بہار آے گی
سار ی رونقیں چمن کی
واپس ساتھ اپنے لا ے گی
سبز پتوں کا تمہیں جا مِہِ نو
زیبِ تن کرا ے گی
پھو لوں سے رس چو سنے
آیں گی پھر شہد کی مکھیاں
پھلوں سے ہو کر سیر پرند
ڈالیوں پر پھر چچہچا یں گے
کیا غضب ، گر ہم نہ ہو ں گے
چمن کو تو دوام ہے !​
خیال اچھا ہے
نثری نظم مختصر ہو تو زیادہ پُرکشش ہوتی ہے
(جن کیلئے ہوتی ہے)
 
Top