سبزیوں والا پاستا (نوڈلز)

بلکل ٹھیک ، بس موقع ملنے کی دیر ھے ، کنوارے تو دور کی بات ، جس کو موقع ملا ہو وہ تو اپنے فرستوں کو بھی بھنک نہ پڑنے دے ، اور خیقیقت میں پڑنے دیتے بھی نیں ، اسی لیے تو بیوی اسیے موقع بڑی دیکھھ بھال کے فراہم کرتیں ھیں ،

اور جنکی دو دو بیویاں ہوں وہ بیچارے کیا کریں نہ ادھر نہ ادھر لٹکتے رہو دونوں جانب ۔ ۔ ۔ ۔ اور یہ آپ نے کیسے کہ دیا کہ بیویاں موقع فراہم کر دیتی ہیں ۔ ارے ہمشیرہ اگر بیویاں موقع دے دیتیں تو خاوندوں بیچاروں کو کیا ضرورت تھی کہ “رلے پھلے“ پھرتے ۔ ۔ ۔ ۔

خیر ایک اور ترکیب لکھ رہا ہوں
ترکیب ہے سبزیوں والا پاستا (آپ نوڈلز بھی کہ سکتے ہیں۔ مصیبت یہ ہے کہ ہماری ڈش نہیں ہے لہذا اس کے نام پر کنفیوژن پڑ جاتا ہے ) اب اسے کہتے کیا ہیں یہ فیصلہ کرنا آپ کا کام میرا کام ترکیب بتادینا ہے (دروغ بر گردن قاری)

سامان مطلوبہ :
1۔ ایک عدد کڑاہی (صاف ستھری ہو تو بہتر ورنہ جیسی بھی چلے گی کھانا تو آپ کو ہی ہے نا)
2۔ گھی یا پکانے کا تیل 50 گرام اگر نہ ملے تو نائی سے رابطہ کریں اسکی دیگوں میں کافی چکناہٹ لگی ہوتی ہے جسکی ایکشپائری ڈیٹ بھی نہیں ہوتی۔
3۔ موٹی موٹی سویاں اب انہیں کچھ لوگ نوڈلز کہتے ہیں جبکہ کچھ پاستا کہتے ہیں مگر وہ نوڈلز نہیں جو دو منٹ میں تیار ہو جاتے ہوں۔ ( دو سو پچاس گرام)

4۔ پیاز آدھا کلو گرام خوب باریک کٹا ہوا اگر کٹا ہو نہ ملے تو کھرل کیا ہو بھی چلے گا۔
5۔ ایک عدد پتیلی (سلور کی ہو تو بھی چلے گی مگر اسٹیل یا مٹی کی ہو تو بہتر رہے گا کیونکہ سلور صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے سگریٹ سے بھی زیادہ)
5۔ مٹر کے دانے پچاس گرام (اب یہ مٹر گشت نہ ہوں ورنہ ہنڈیا کا منہ کالا ہونے کا اندیشہ نقص امن ہے)
6۔ گاجریں اچھی طرح صاف کردہ دو سو گرام ورنہ پنجابی کی ایک مثال بھی ہے (جنھاں کھادیاں گاجراں)
7۔ہرا پیاز چھوٹا چھوٹا کترا ہوا
8۔ سرخ مرچ 5 گرام
9 نمک 5 گرام
10- اجینو موتو 5 گرام

طریقہ تحضیر :
سب سے پہلے گاجروں کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے۔ اب مٹر اور گاجروں دونوں کو پانی میں ڈال کر ابال لیجئے ۔ اب انہیں پانی سے نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔ اور اسی ابلے ہوئے پانی کو سائیڈ پر رکھ لیں۔ اب گھی کو گرم کر لیں اور اس میں پیاز ڈال دیں۔ اور ہلکے ہلکے ہلاتے رہیں۔جب پیاز براؤن ہو جائے تو اس میں مرچ نمک اور اجینو موتو ڈال کر ہلکا سا تڑکا لگا دیں اب مٹر اور گاجروں کو اس میں ڈال کر ہلکے ہلکے بھونیں۔ ساتھ ساتھ ہلاتے بھی رہیئے ورنہ پیاز ناراض ہوکر الیکشن میں بیٹھ بھی سکتا ہے اور ایک نیا فارورڈ بلاک بھی تشکیل پاسکتا ہے جسے کھائے نہ بنے اور گرائے نہ بنے۔
دوسری طرف چولہے پر پانی رکھیں اور اسے ابلنے دیں جب پانی ابلنے لگے تو اس میں موٹی موٹی سویاں ڈال دیں اور دو چار منٹ تک ابلنے دیں اب دوسرے چولہے پر بھجیا تیار ہوگی جبکہ اس چولہے پر نوڈلز جنکو پانی سے نکال کر ڈائریکٹ دوسری کڑاہی میں ڈالتے جائیں جب تک کہ سارے کے سارے فلور تبدیل نہ کر لیں اس طرح اپوزیشن کا فلور (پانی والی پتیلی) خالی ہوجائے گی جبکہ حکومت کا فلور (کڑاہی) ارکان سے بھر جائے گا اس دوران سرکاری افسران کا تبادلہ کرتے رہیئے ( یعنی چمچہ ہلاتے رہیئے) ورنہ بیورو کریسی کا گٹھ جوڑ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مکمل تبادلہ کے بعد کٹا ہوا ہرا پیاز اوپر چھڑک دیں اور دم دینے کو رکھ دیں۔
اب چولہے کی لو انتہائی ہلکی کردیں اور اس دوران دستر خوان تیار کر لیجئے ۔خود وردی پہنئے دو چار جنرلوں کو ساتھ بٹھائیئے اور قوم کو پلیٹوں میں ڈال کر نوش فرمائیئے ساتھ میں اگر ایک جگ کالا باغ ڈیم بھی رکھ لیں تو اچھا رہے گا ۔ اور اگر کوئی گنوار کسی بھی قسم کا اعتراض کرے تو فرما دیجئے کہ اپنے دسترخوان کا مفاد مجھے سب سے زیادہ عزیز ہے۔ یہ ہے تو میرے رفیق اور یہ چمچے ہیں اور جہاں تک بات ہے قوم کی تو یہ تو بنی ہی دستر خوان کی زینت بننے کو ہے ۔ ۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماشااللہ - بہت اچھی ترکیب ہے - پہلے والی بھی (چائے والی) اچھی تھی - چند ایک اور لکھ دیں، پھر میں اکٹھی کر کے ‘شاہانہ دسترخوان‘ کے نام سے کتاب چھاپ دوں گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
چولہے کی لو انتہائی ہلکی کردیں اور اس دوران دستر خوان تیار کر لیجئے ۔خود وردی پہنئے دو چار جنرلوں کو ساتھ بٹھائیئے اور قوم کو پلیٹوں میں ڈال کر نوش فرمائیئے ساتھ میں اگر ایک جگ کالا باغ ڈیم بھی رکھ لیں تو اچھا رہے گا ۔ اور اگر کوئی گنوار کسی بھی قسم کا اعتراض کرے تو فرما دیجئے کہ اپنے دسترخوان کا مفاد مجھے سب سے زیادہ عزیز ہے۔ یہ ہے تو میرے رفیق اور یہ چمچے ہیں اور جہاں تک بات ہے قوم کی تو یہ تو بنی ہی دستر خوان کی زینت بننے کو ہے ۔ ۔ ۔ ۔
کیا کہنے جناب زبردست زبردست زبردست ⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️
 
Top