سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

بنت آدم

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

لہسن

i88647_garlic1.jpg


لہسن کو سبز اور خشک دونوں حالتوں میں کھایا جاتا ہے۔ اسے تقریبا ہر سبزی اور سالن میں فایدہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا مزاج گرم خشک ہے۔ اس میں وٹامن اے سی ایچ نمکیات فولاد اور تانبا وغیرہ شامل ہے۔ یہ خوراک کو جلد ہضم کرتا ہے۔رعشہ اور لقوہ والے مریضوں کو فائدہ دیتا ہے۔ لہسن خون پیدا کرتا ہے۔ جراثیم کو ہلاک کرتا ہے۔ سانپ اور بچھو کے زہر کو ختم کرتا ہے۔ لہسن کے تیل سے جلد کے کینسر کا علاج کیا جاتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے

i88646_Garlic.jpg

 

بنت آدم

محفلین
ادرک

i88664_1212480440156.jpg


ایک گرم خشک سبزی ہے۔ ادرک میں وٹامن سی اور دوسرے اجزاء پائے جاتے ہیں۔ بادی اور بلگمی مزاج والون کے لیے بہت مفید ہے۔ ادرک کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ اور بھوک لگاتا ہے۔ پیٹ میں درد ہو تو ادرک کا مبہ فائدہ دیتا ہے۔ ادرک اپھارہ یا گیس کی صورت بھی فائدہ دیتا ہے۔ ادرک کو گھی مین بھون کر چینی کے ہمراہ استعمال کرنے سع کمر درد اور مختلف دردوں کو افاقہ دیتا ہے۔ ادرک گردوں اور مثانے کو طاقت دیتا ہے۔ یہ دماغ دماغ کے امراض اور فالج کے لیے بہت مفید ہے۔ ادرک کا سالن روٹی ک ہمراہ استعمال کرنے سے انسان کو موٹاپے سے نجات مل جاتی ہے۔ سردی کی کھانسی میں ادرک کا رس شہد ملا کر چاٹنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ ادرک کے استعمال سے آلو گوبھی بند گوبھی مٹر شلغم اور ماش کی دال کی بادی مر جاتی ہے۔ادرک سبز حالت ہی میں سوکھ جائے تو اس کی استعمال سونٹھ بن جاتی ہے جو کہ چورن وغیرہ بنانے مین استعمال کی جاتی ہے

i88663_38771717677c45493a69.jpg


 

بنت آدم

محفلین
مرچ سبز

i88665_40407934246f755d355.jpg


اس کا تعلق سبزیوں کے خاندان سے ہے۔ مگر اسے بطور مسالہ استعمال کیا جاتا ہے۔مرچ پودے کے ساتھ پہلے سبز ہوتی ہے۔ پھر پک کر سرخ ہو جاتی ہے۔
سرخ مرچ کو خشک کر کے پیس لیا جاتا ہے۔ اور سالن میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مرچ کی تاثیر گرم خشک ہوتی ہے۔ مرچ بھوک لگاتی ہے۔ اور معدے کو طاقت دیتی ہے برسات کے موسم میں مرچ ہیضے سے بچاتی ہے۔ اس میں زہروں کا تریاق بھی ہے۔

i88666_greenchilliimages.jpg


 

بنت آدم

محفلین
اروی


i88669_arvichipsimagecopyrighted4.jpg


اروی ایک جڑ والی سبزی ہے۔ نہ صرف اروی کھائی جاتی ہے بلکہ اس کے پتے بھی کھائے جاتے ہیں جو بہت فائدہ مند اور مزیدار ہوتے ہیں۔ اروی میں وٹامن اے اور بی کے علاوہ نشاستہ دار شکری اور روغنی اجزا بھی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔

اروی کھانے سے جسم موٹا ہوتا ہے۔ خشک کھانسی کو دور کرتا ہے۔ مردوں کی اکثر بیماریاں دور کرتا ہے۔ اروی بھوک کو بھی بڑھاتی ہے۔ وہ مدرز جو فیڈ کرواتی ہیں اگر کمی ہو تو اس سبزی کے استعمال سے کمی پوری ہوتی ہے اروی بلڈ پریشر کو ختم کرتی ہے۔ پیشاب اور مثانے کے امراض اس کے استعمال سے ختم ہو جاتے ہیں۔ یہ جلدی امراض کوفائدہ دیتی ہے۔ جلد کی خشکی اور شکنین دور کرتی ہے۔ خونی بواسیر والوں اس کے استعمال سے خون میں کمی ہو جاتی ہے۔ اروی پکاتے وقر گرم مسالا ضرور استعمال کرنا چاہیے۔
 

بنت آدم

محفلین
گھیا (لوکی )


i88675_Indanlauki.jpg


گھیا بہت فائدہ مند سبزی ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں۔

لمبا گھیا اور گول گھیا


لوکی کھانے سے خوب بھوک لگتی ہے۔ اور وزن بڑھ جاتا ہے۔ اس سے قبض دور ہو جاتی ہے۔ سر چکراتا و آنکھوں کے اگے اندھیرا آتا ہو تو اس کا ٹکڑا کاٹ کر پیشانی پر رکھنے سے سر درد کو آرام آتا ہے۔ گھیا درد جگر کو فائدہ دیتا ہے۔ اس کا رائتہ کھانے سع اسہال کو افاقہ ہوتا ہے۔ بلڈ پریشر اور خون کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ پیشاب کے امراض معدے کے امراض اور یرقان کی مرض میں بہت فائدہ دیتا ہے۔ اس کے بیجونں کا تیل درد سر سر کے بالوں کےلیے بہت مفید ہے۔ اور نیند لاتا ہے

i88674_1998098976d8253ca22.jpg


 

بنت آدم

محفلین
مٹر

i88677_20090607greenpeas.jpg


یہ ایک پھلی کے دانے ہین مٹروں کی دو قسمیں ہیں چھوٹے دانوں کے مٹر اور موٹے دانوں کے مٹر

ان کا سالن اور پلاؤ پکایا جاتا ہے۔ اور سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی تاثیر گرم خشک ہے۔ مٹروں کے استعمال سے خون پیدا ہوتا ہے۔ اور جسم پر گوشت بڑھتا ہے۔ مٹر قابض کشا ہیں جسم کی ورم کو دور کرتے ہیں۔ اور پیشاب لاتے ہیں اس کے استعمال سے بلگم دور ہو جاتی ہے۔ سینے اور آنتون کو نرم کرتے ہیں اعصاب کو قوت پہنچاتے ہیں مردوں کے لیے فائدہ مند ہیں
 

بنت آدم

محفلین
ابھی کے لیے اتنا ہی انشا اللہ جیسے جیسے مزید سٹف ملتا گیا شئیرنگ کرتی جاؤں گی

اجازت دیجیے

اللہ حافظ
 
Top