سانحہ لاہور: پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کا اعلان

سانحہ لاہور: پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کا اعلان
لاہور: مال روڈدھماکے پر پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا گیا۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گےجبکہ تاجر تنظیموں نے بھی دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
زندہ دلان لاہور سوگ کے عالم میں لاہور کا امن تار تار کرنے پر ہر دل اداس ہر آنکھ اشکبار ہے
سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ،مال روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا،سانحہ لاہور پر کراچی کی وکلاء برادری بھی سراپا احتجاج ، سندھ ہائیکورٹ بار کی درخواست پر چیف جسٹس نے عدالتی امور بھی معطل کردئیے۔پنجاب اسمبلی کے باہر مال روڈ دھماکے کے ایک روز بعد جہاں ملک بھر میں فضا سوگوار ہے،وہیں آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
جبکہ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور وکیلوں کی دوسری تنظیموں کی جانب سے بھی ایک روزہ سوگ اور عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔
مجلس وحدت المسلمین نے بھی لاہور میں دہشت گردی کے واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ادھر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن بھی لاہور دھماکے کے خلاف آج یومِ سوگ منا رہی ہے۔دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور میں یوم سوگ کے موقع پر تمام سکول بندکر دیئے گئے۔
سانحہ لاہور: پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کا اعلان
 

الف نظامی

لائبریرین
لاہور کے قلب مال روڈ چیئرنگ کراس پر خود کش دھماکے میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے قومی امکانات موجود ہیں کیونکہ دھماکے کی نوعیت ماضی میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے کئے جانے والے دھماکوں سے مختلف ہے۔ تحریک طالبان سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کی جانب سے کئے گئے دھماکوں میں بال بیرنگ، لوہے کے نٹ بولٹ اور کیل استعمال کئے جاتے ہیں مگر گزشتہ روز دھماکہ میں خود کش حملہ آور نے بال بیرنگ، لوہے کے نٹ بولٹ اور کیل استعمال نہیں کئے بلکہ صرف دھماکہ خیز بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ وطن عزیز میں ماضی میں اس نوعیت کے ہونے والے ایسے دھماکوں میں وطن دشمن بیرونی عناصر خصوصاً بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے شواہد ملتے تھے اور ایسے دھماکوں کے تانے بانے بھارت سے جا ملتے تھے۔ بھارت اپنے جاسوسوں، ایجنٹوں یا پھر پاکستان میں خصوصاً بلوچستان کی شدت پسند تحریکوں کے ساتھ ملکر وطن عزیز میں اس نوعیت کے دھماکے کرانے میں ملوث رہا ہے۔ اب اس دھماکے میں بھارت اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی سعی کر رہا ہے جس میں اس وقت صف اوّل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے لاہور میں انعقاد رکوانا جبکہ اس دھماکے سے وطن عزیز کے حالات خراب کرکے سی پیک منصوبے کو بھی نقصان پہنچانا شامل ہے۔ یاد رہے کہ زمبابوے کے ساتھ کرکٹ سیریز میں لاہور قذافی سٹیڈیم کے دھماکے میں بھی بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے تھے۔ اب بھارت پھر ایسے اوچھے و بزدلانہ ہتھکنڈوں سے اپنے مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتا ہے۔ حساس اداروں نے اس پہلو کو بھی مدنظر رکھ کر اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top