شکیل بدایونی ساقی نظر سے پنہاں، شیشے تہی تہی سے

شکیل بدایونی کے کلام کی سب سے بڑی خوبی مترنم بحریں ہیں :)
بہت اعلٰی پائے کے شاعر تھے مگر ان کا رجحان غزل گوئی سے زیادہ فلمی نغمات کی طرف تھی
بہت ہی زبردست انتخاب
شراکت کا شکریہ
سلامت رہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
ساقی نظر سے پنہاں، شیشے تہی تہی سے
باز آئے ہم تو ایسی بے کیف زندگی سے

کس شوق، کس تمنّا، کس درجہ سادگی سے
ہم آپ کی شکایت کرتے ہیں آپ ہی سے

اے میرے ماہ کامل! پھر آشکارا ہو جا
اُکتا گئی طبیعت تاروں کی روشنی سے

دامن ہے ٹکڑے ٹکڑے، ہونٹوں پہ ہے تبسّم
اک درس لے رہا ہوں پھولوں کی زندگی سے

آگے خدا ہی جانے انجامِ عشق کیا ہو
جب اے شکیلؔ اپنا یہ حال ہے ابھی سے

ایک ہی غزل میں اتنے اچھے اچھے اشعار شکیل جیسے شعراء کے ہاں ہی مل سکتے ہیں۔

عمدہ!
 

محمداحمد

لائبریرین
شکیل بدایونی کے کلام کی سب سے بڑی خوبی مترنم بحریں ہیں :)
بہت اعلٰی پائے کے شاعر تھے مگر ان کا رجحان غزل گوئی سے زیادہ فلمی نغمات کی طرف تھی
بہت ہی زبردست انتخاب
شراکت کا شکریہ
سلامت رہیں

بلاشبہ !

شکیل کا کلام دل کو چھو لیتا ہے۔
 
Top