مبارکباد سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا

اگر یہ بھارت کا قومی ترانہ ہے تو اس میں سندھ کا نام کیوں شامل ہے؟

ہندوستان میں پنجاب اور سندھ کے حصے بھی ہیں۔ انڈین پنجاب پاکستانی پنجاب سے بڑا ہے۔ اور سندھ بمبئی (موجودہ ممبئی) تک ہے۔

وادی سندھ سے صرف موجودہ سندھمراد نہیں بلکہ موجودہ پاکستان،افغانستان کا مشرقی حصہ ، بھارت کا مغربی حصہ وادئ سندھ میں شمار ہوتا ہے۔ وادئ سندھ مغرب میں پاکستانی صوبہ بلوچستان سے لے کر مشرق میںاتر پردیش تک پھیلا ہوا ہے،جبکہ شمال میں افغانستان کے شمال مشرقی حصے سے لے کر جنوب مغرب میں بھارتی ریاست مہراشٹرا تک پھیلی ہوئی تھی۔
 
آخری تدوین:
انڈین پنجاب پاکستانی پنجاب سے بڑا ہے۔
اس کا کوئی حوالہ؟ میں نے آج تک جتنے نقشے بھی دیکھے ہیں اس میں پاکستانی پنجاب ، بھارتی سے بڑا ہے۔ یہ نقشے دیکھ لیجئے
2000px-Punjab_map_pa.svg.png

%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8%D8%8C_%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86
%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8%D8%8C_%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86
220px-Punjab_map_ur.svg.png
 
محمد وارث

لائبریرین

آپ نے درست کہا، پاکستانی پنجاب، انڈین پنجاب سے رقبے میں کافی بڑا ہے۔

پاکستانی پنجاب رقبہ - تقریبا 2 لاکھ 5 ہزار مربع کلومیر
انڈین پنجاب رقبہ - تقریبا 50 ہزار مربع کلومیٹر

یعنی اس وقت پاکستانی پنجاب انڈین پنجاب سے رقبے میں قریب چار گنا بڑا ہے۔ اصل میں انڈین پنجاب بھی اتنا کم نہیں تھا لیکن انڈین گورنمنٹ نے اپنے پنجاب کے لسانی اور مذہبی بنیادوں پر تین حصے کر دیے ہوئے ہیں، انہوں نے پنجاب سے ہریانہ کو علیحدہ کر دیا ہے اور اس کا رقبہ بھی قریب قریب موجودہ انڈین پنجاب جتنا ہی ہے۔ پھر انہوں نے سابقہ انڈین پنجاب کی کچھ ڈسٹرکٹس جیسے شملہ، کانگڑہ وغیرہ ہیما چل پردیش میں شامل کر دی ہیں سو موجودہ انڈین پنجاب کا رقبہ کافی کم ہو گیا ہے۔
 
Top