تعارف سارا زمانہ مجھے ہمسفر کیوں کہتا ہے ؟

ہمسفر

محفلین
اسلام و علیکم!

کیا حال ہیں دوستو! کافی عرصہ ہوا یہاں پر آتے ہوئے چپ کر کے ہی چلا جاتا تھا
سوچا اب اردو ویب کےلئے کچھ کام کروں کچھ آپ کی صلاحیتوں سے روشناسی حاصل کروں کچھ اپنی دکھائوں اور داد وصول کروں

اصل داد کا مزا تو اہل علم والوں سے ملنے پر آتا ہے نا

نام محسن علی رندھاوا(رندھاوا جٹ برادری میں ایک ذات ہے
جگہ بہاولپور
تعلیم بی کام


میں ایک لوکل نیوز پیپر میں پارٹ ٹائم جاب کرتا ہوں صرف اور صرف اردو ادب سے اپنے شوق کی وجہ سے

ڈیزائنگ میرا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو آپ نے دیکھی بھی ہو گی (اوئے اتنا فری نہ ہو

خدا حافظ کچھ اور پوچھنا ہو تو نا چیز حاضر ہے
 

ساجد

محفلین
محسن علی رندھاوا ، اردو محفل پر آپ کا خیر مقدم ہے
آج سے آپ چپ کر کے مت جائیے بلکہ محفل کے ساتھیوں کے ساتھ گپ شپ کر کے جایا کیجئے۔
حضور ، پوچھنا تو کچھ نہیں ، بس اک عرض ہے کہ ملاوٹ کم سے کم کیا کریں ( اردو میں انگریزی الفاظ کی);)۔​
 

ہمسفر

محفلین
محسن علی رندھاوا ، اردو محفل پر آپ کا خیر مقدم ہے
آج سے آپ چپ کر کے مت جائیے بلکہ محفل کے ساتھیوں کے ساتھ گپ شپ کر کے جایا کیجئے۔
حضور ، پوچھنا تو کچھ نہیں ، بس اک عرض ہے کہ ملاوٹ کم سے کم کیا کریں ( اردو میں انگریزی الفاظ کی);)۔​



بہھت بہھت شکریہ ساجد بھائی
آپ کا انداز پسند آیا آپ کی مہربانی بہت بہت کی آپ نے میری یہ غلطی نوٹ کی
میں آئندہ پوری کوشش کروں گا شکریہ
 

ہمسفر

محفلین
خوش آمدید


جناب آپ کو ہمارا ہسمفر بننے سے خوشی ہو گی​

کسے رایں نہ میسر
بہ کعبہ ولادت و مسجد شہادت
شاید یہ غلط بھی ہو جائے آپ کے سگنیچر میں لگے شعر کو دیکھ کر بے اختیار یہ یاد آ گیا

شکریہ جی میں آپ کا ہمسفر ہی ہوں‌
 

فاتح

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
بہھت بہھت شکریہ ساجد بھائی
آپ کا انداز پسند آیا آپ کی مہربانی بہت بہت کی آپ نے میری یہ غلطی نوٹ کی
میں آئندہ پوری کوشش کروں گا شکریہ

پھر ایک انگریزی کا لفظ "نوٹ" لکھ دیا;)

مذاق کر رہا ہوں جناب۔ کوشش تو میری بھی یہی ہوتی ہے کہ حتی الوسع اردو میں ما فی الضمیر بیان کروں لیکن لا شعوری طور پر میں بھی کبھی کبھار انگریزی کا تڑکا لگا دیتا ہوں۔;)
 

ہمسفر

محفلین
ارے صاحب ، یہ کیا لکھ دیا ۔ اس کو پڑھتے وقت یوں لگتا ہے کہ بندہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی "پارلیمانی" زبان سے لطف اندوز ہو رہا ہے :grin:


آج کل تو پارلیمانی اجلاس ہونے ہی بند ہو گئے ہیں‌
آج کل دھماکوں‌کے اجلاس ہو رہے ہیں
 

ہمسفر

محفلین
اجی محسن صاحب! میرے معیار پر اتریں یا نہ اتریں لیکن محفل میں آپ کی سواری گاہے بگاہے اترتی رہنی چاہیے:)
ہمارے پاس تو محبتیں ہی ہیں بانٹنے کے لیے

جی شکریہ میں محفل کی معیار پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا

ہمارے پاس بھی محبتیں‌ملیں گی آپ کو جناب
 

زینب

محفلین
ارے یہاں محبتوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے اور مجھے پتا ہی نہیں چلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوش آمدید رندھاوا صاحب:grin:
 
Top