تبصرہ کتب سات آسمان - اسلم فرخی

ڈاکٹر اسلم فرخی اردو خاکہ نگاری کا ایک معتبر نام۔ اسلم فرخی ۔23 اکتوبر 1923 میں پیدا ہوئے ۔ وہ مصنف ، نقاد ، شاعر ، ماہر لسانیات ، عالم اور براڈ کاسٹر ہیں . چیئرمین شعبہ اردو کراچی یونیورسٹی کے طور پر منسلک رہے۔ مشیر علمی انجمن ترقی اردو رہے۔ ان کی ایک کتاب سات آسمان اردو شاعری کے سات اساتذہ کے بہت کمال کے خاکے لکھے ہیں۔ کتاب ان کے ادارے شہر زاد سے چھپی ہے۔ کراچی میں فضلی سنز اور اسلام آباد میں سعید بک بینک پر دستیاب ہے۔ شاعری پسند کرنے والے حضرات کے لیئے ایک لا جواب تحفہ۔ قیمت صرف 160 روپے۔ سرورق کا عکس:

2me7n8m.jpg

۔
2ludyzo.jpg


fohqgm.jpg
 
آخری تدوین:
بہت خوب!
ڈاکٹرصاحب کےتودادا، والد، پھوپھی زاد اوربہنیں تک شعروشاعری کا شغل کرتی تھیں۔
علمی وادبی ذوق آپ کو ورثہ میں ملاہے۔
لیکن افسوس! ہمارے اس اثاثہ کو نظرانداز کیاجارہاہے، کوئی پوچھتاتک نہیں، علم کے خزانے ہیں یہ لوگ،
مگرہم تویہ تحیہ کررکھاہے کہ جب کوئی عدم کوسدھارجائے تب اس کو ایوارڈز سے نوازو!
جیتے جی کسی کو خوش نہیں کرنا۔۔۔۔۔۔یہی حال مشتاق احمد یوسفی صاحب کاہے۔۔۔۔۔
 
Top