سائنس کے طلبا کو 12 ارب روپے کی اسکالر شپس دینے کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
سائنس کے طلبا کو 12 ارب روپے کی اسکالر شپس دینے کا اعلان
ویب ڈیسک اتوار 8 مارچ 2020
2015829-scholarship-1583688218-556-640x480.jpg

وزارت سائنس کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا اور آئندہ بجٹ میں 1300 فیصد اضافہ ہدف ہے، وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سائنس کے طلباء کے لیے 12 ارب روپے کی اسکالر شپس کا پلان لانے کا اعلان کر دیا۔

گلوبل ڈویلپمنٹ کے تحت فوڈ سیکیورٹی ،غذائیت اور سستی صحت کے چیلنجز کے عنوان سے ورکشاپس سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحقیق کے شعبے میں ہم برطانیہ سے جڑ گے ہیں، اسی طرح کا ایک گروپ یورپ اور امریکا میں بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اس سال 12 ارب روپے کی اسکالر شپس دے گی، کو شش ہے کہ اسکالر شپس کی رقم ایسے شعبوں پر خرچ کی جائے جس سے بیرون ملک در آمدات میں کمی آئے اس حوالے سے ہمیں اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت سائنس کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا اورآئندہ بجٹ میں 1300 فیصد اضافہ ہدف ہے، جب کہ ملک میں الیکٹرانکس کی لیبارٹریز بھی لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت سائنس کے ذیلی اداروں میں بہت سے عہدے خالی ہیں جس کی بنیادی وجہ 50 سالہ تجربہ اور ڈیڑھ لاکھ تنخواہ والی پالیسی ہے ہم نے اس پالیسی کو تبدیل کیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
Top