ساؤنڈ کا پرابلم

فہیم

لائبریرین
مسئلہ کچھ یوں ہے کہ
ہوتا یہ ہے کہ اگر جیسے میں کوئی سونگ سن رہا ہوں آڈیو یا ویڈیو تو اچانک ساؤنڈ غائب ہوجاتا ہے۔
یعنی آواز آنا بند ہوجاتی ہے۔ جبکہ سونگ جو ہے وہ مسلسل پلے رہتا ہے۔
لیکن آواز نہیں آتی۔ پھر جب میں کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کروں جب جاکر آواز واپس آتی ہے۔
ورنہ کہیں بھی کوئی آواز باقی نہیں رہتی۔
یہ تو ہوا ایک مسئلہ
اس سے مجھے کوئی خاص پریشانی نہیں


اصل پریشانی جو ہے وہ کچھ اسطرح ہے کہ اگر میں آنلائن کسی ویب سائٹ سے کوئی ویڈیو دیکھ رہا ہوں
جیسے کہ یوٹیوب سے اگر میں کوئی ویڈیو دیکھ رہا ہوں تو اچانک نہ صرف ساؤنڈ غائب ہوجاتا ہےبلکہ وہ ویڈیوں بھی بس وہیں رک جاتی ہے۔
مگر دلچسپ بات یہ کہ ویڈیوں کی لوڈنگ جاری رہتی ہے۔

اس طرح

Untitled-1copy.jpg



جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ویڈیوں کی لوڈنگ آدھی ہوچکی ہے لیکن ویڈیو صرف 29 سیکنڈ کی ہی چلی ہے بس اس سے آگے نہیں بڑھ پائی
اور اس کے بعد سسٹم سے ساؤنڈ بھی غائب ہے۔
اب جب تک سسٹم ری اسٹارٹ نہ کروں تو ساؤنڈ واپس نہیں آئے گا۔
یہ بڑی پریشانی ہے میں کسی بھی ویب سائٹ سے چاہے وہ یوٹیوب ہو یا کوئی اور کوئی ویڈیو نہیں دیکھ سک:(
میں نے ایک دفعہ ایسا بھی کرکے دیکھا کہ اپنے اسپیکرز کو سسٹم سے الگ کردیا
کے لیکن پھر بھی یہ مسئلہ باقی رہا۔
یعنی کوئی بھی ویڈیوں میں پوری نہیں دیکھ پاتا

میں نے کہی دفعہ سی کو فارمیٹ مار کر ونڈوز دوبارہ انسٹال کرکے دیکھ لی
پورے سسٹم کو بھی اسکین کراکے دیکھ لیا
اور ونڈوز ایکس پی کے علاوہ ونڈوز 2000 کو بھی ٹرائی کیا لیکن یہ مسئلہ جوں کا توں ہے

چاہے انٹرنیٹ ایکسپلورر ہو یا فائر فاکس ہر کسی میں یہ مسئلہ ہوتا ہے۔

برائے مہربانی اس کا کوئی حل بتائیں
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
سب سے پہلے تو دیکھیں کہ ونڈیو میں ڈرئیور صحیح انسٹال ہے کہ نہیں کیونکہ یہ چلتے چلتے ہینگ ہوجاتا ہے ساؤنڈ کارڈ پراپرٹی چیک کر لیں کہ کہی کنفلکٹ تو نہیں دے رہا اگر کنفلکٹ دے رہا ہوں تو ورچول پورٹ یا آئی او آیڈریسس تبدیل کر لیں اور اگر اس سے بھی فرق نہیں پڑا تو ہارڈ وئیر پروبلم اپنی ساؤنڈ کارڈ تبدیل کرلیں


واجد
 

فہیم

لائبریرین
ڈرائیور کا تو مسئلہ نہیں ہے کیوں کے میں نے ڈرائیور اوریجنل سی ڈی سے ہی انسٹال کیا ہوا ہے۔

لیکن یہ ویڈیو کیوں ہینگ ہوجاتی ہے
اس کا کیا مسئلہ ہوسکتا ہے


اور ہاں میرے پاس ساؤنڈ کارڈ مدر بورڈ میں بلٹن ہے
 

فاتح

لائبریرین
ایسے تمام چھوٹے موٹے مسائل کا حل حضرت بل گیٹس نے جو بڑے بڑے کاموں میں الجھے رہتے ہیں، ایک ہی بتایا ہے کہ ان کی ونڈو دوبارہ انسٹال کر لی جائے۔:)
 

دوست

محفلین
بورڈ میں بلٹ ان ہے ہمممممممم
ایسا کریں آپ الگ سے ساؤنڈ کارڈ لگا کر دیکھیں۔ کیا وہ بھی ایسا ہی چلتا ہے۔ لیکن کیا یہ الگ سے مل جائے گا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
انٹل چپ سیٹ میں سی میڈیا کا اے سی 97 آڈیو کارڈ ونڈوز ایکس پی سروس پیک 2 سے مسئلہ کرتا ہے اور اس کا فی الوقت میرے علم میں کوئی حل نہیں
 

فہیم

لائبریرین
شکریہ۔ اسے خوب چھپا کر رکھیں، ورنہ مفت میں کسی کا بھلا نہ ہو جائے:cool:


دراصل جب میں نے یہ پوسٹ کی اس وقت میں کافی مصروف تھا اس لیے کم سے کم الفاظ استعمال کیے۔


دراصل مسئلہ وہی تھا یعنی ساؤنڈ کا ڈرائیور کا

میں نے نیٹ سے اس کا نیا ورژن ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیا بس

اسطرح مسئلہ حل ہوگیا
 
Top