زیادہ پڑھ کر اور زیادہ کام کرکے جشن منایا جائے-آصف زرداری

محسن حجازی

محفلین
زیادہ پڑھ کر اور زیادہ کام کرکے جشن منایا جائے،آصف زرداری کی ہدایت پر سندھ میں آج تعطیل منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کی طرف سے پیر کو صوبے میں عام تعطیل کا نوٹس لے لیا جس کے بعد سندھ حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ نو منتخب صدر آصف زرداری کو جب پیر کو سندھ میں ہونیوالی تعطیل کا علم ہوا تو انہوں نے فوراً ایکشن لیا اور انہوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے فون پر بات کی اور کہا کہ میرے جیتنے پر جو جشن منایا جا رہا ہے؛ اول تو اس کی ضرورت نہیں، اگر منانا ہے تو زیادہ کام کرکے اور زیادہ پڑھائی کرکے منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں لوگوں کے کام جو سالہا سال سے زیر التواء ہیں انہیں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ اس کے علاوہ چھوٹے اور بڑے بزنس منصوبے بھی تعطل کا شکار ہیں، انہیں بھی مکمل کیا جائے۔ یہ سب کام چھٹی کرکے نہیں دن رات بلا ناغہ محنت کرنے سے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات کی تحقیق بھی کروں گا کہ سندھ میں چھٹی کا اعلان کس کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی اہم پروجیکٹس زیر تعمیر ہیں، افسران کو آرام نہیں زیادہ کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو تعلیم اور کام کی ضرورت ہے جب ملک میں تعلیم کی سطح ترقی یافتہ ممالک تک پہنچ جائے تو پھر خوشی منائیں؛ چھٹی کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کی خوشی میں کوئی ایسا اقدام نہ کیا جائے جس سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو۔ نومنتخب صدر کے نوٹس لینے پر صوبائی حکومت نے پیر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے وغیرہ کھلے رہیں گے۔

اصل خبر

کل کے اخبار میں یہ خبر دیکھ کر مجھے ذاتی طور پر بہت خوشی ہوئی۔
اگر واقعی بیانات کے علاوہ بھی یہی انداز فکر جاری رہا تو انشااللہ سندھ سمیت پورے پاکستان میں بہتری آئے گی۔
 
اسی خبر کا تذکرہ میں ابھی آپ کے دوسرے تھریڈ میں کرکے آیا۔ اگرچہ چھٹی ختم ہونے کی وجہ سے افسوس تو ہوا تھا ;) لیکن اس اقدام سے خوشی بھی ہوئی۔ خدا کرے کہ آصف علی زرداری نیک نیتی سے راست اقدامات کرتے رہیں۔
 
Top