زونی، آپ کے دستخط/اوتار کچھ کہتے ہیں

ماوراء

محفلین
اس ہفتے کی مہمان "زونی" ہیں۔ آپ سب کو زونی کے اوتار اور دستخط کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے۔ آئیں دیکھیں زونی کے دستخط اور اوتار۔ مزید اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ "اوتار اور دستخط" کا سلسلہ کیسا ہے؟ کیا اسے جاری رکھنا چاہیے؟

زونی کا اوتار
image.php


زونی کی پروفائل کی تصویر
image.php


زونی کے دستخط
دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں
دستِ فلک میں گردشِ ایّام ہی تو ھے

زونی کا موڈ

Cheerful.gif

 

arifkarim

معطل
بہت اچھا سلسلہ ہے ماوراء۔ اس سے بندے کی شخصیت کا کچھ کچھ پتا چلتا ہے :) اسے جاری رکھنا چاہیے۔
 

محمد نعمان

محفلین
image.php


اوتار سے تو لگتا ہے کہ مصوری سے شغف ہے۔:confused:

image.php

پروفائل کی تصویر سے لگتا ہے سبز رنگ بہت پسند ہے :grin:

دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں
دستِ فلک میں گردشِ ایّام ہی تو ھے

دستخط سے یہی باور ہورہا ہے کہ زونی جی تقدیر کے ساتھ ساتھ تدبیر کی بھی حامی ہیں اور آسماں کے ہر فیصلے کو من و عن تسلیم کرنے کے بجائے اپنے اوپر بھی سوالات اٹھانے کی عادی۔

اور اسی لیے جناب انکا موڈ خوشگوار رہتا ہے۔:rolleyes:
 

تعبیر

محفلین
میں سوچ کر لکھوں گی ماواء

ویسے مجھے آپ کا اوتار سمجھ نہیں آتا اگر آپ نے خود کرنا ہو تو خیر ہے ورنہ مجھے بتا دیجئے گا میں پوسٹ کر دونگی اس دن
 

طالوت

محفلین
اس ہفتے کی مہمان "زونی" ہیں۔ آپ سب کو زونی کے اوتار اور دستخط کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے۔ آئیں دیکھیں زونی کے دستخط اور اوتار۔ مزید اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ "اوتار اور دستخط" کا سلسلہ کیسا ہے؟ کیا اسے جاری رکھنا چاہیے؟
سلسلہ اچھا ہے ، اس شخصیت کو جاننے میں مدد ملتی ہے ، مگر شاید بجلی کے بحران کی وجہ سے پاکستان میں موجود ممبران اس میں حصہ نہیں لے پا رہے ۔۔ بلکہ میں نے تو تجویز دی تھی کہ "اوتار" اور "ہفتے کے مہمان" کو تعارف کے زمرے میں بطور ذیلی زمرہ شامل کر لیا جائے۔۔

بڑا مشکل سا اوتار ہے ، یا تو ارٹسٹک ذہن کی مالک ہیں ، یا پھر ہم عمومی طور پر متوجہ کرنے یا "فارمیلٹی" کی خاطر کچھ بھی کھ لیتے ہیں ، صحیح تو زونی ہی بتا پائیں گی ۔۔
زونی کی پروفائل کی تصویر
image.php
پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں
زونی کے دستخط
دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں
دستِ فلک میں گردشِ ایّام ہی تو ھے
شروع سے ہی اشعار کو سمجھنا میرے لیے ایک مسئلہ رہا ہے اور پھر اگر شعر بھی "گھمن پھیری" والا ہو تو :( یہ ایسا ہی شعر ہے ۔۔ اسلیے اس پر تبصرہ کر کے میں نے شعرا سے جوتیاں نہیں کھانی :blush:
[/QUOTE]
اب تک جب بھی نطر پڑی زونی عموما خوشگوار موڈ میں نطر آئیں بس کبھی ہمیں شرف کلام بخشتیں تو اپنی بری عادت کے مطابق کچھ زیادہ تفصیلا اور بےلاگ تبصرہ کیا جاتا۔۔
وسلام
 

تعبیر

محفلین

زونی کا اوتار
image.php


اوتار یہ تاثر دیتا ہے کہ زونی کو آرٹ سے لگاؤ ہے اور خاص کر خطاطی سے
اللہ کے نام سے زونی ہر کام شروع کرنا چاہتی ہیں تبھی اللہ کا نام اوتار میں رکھا ہے۔

زونی کی پروفائل کی تصویر
image.php


ہماری جان اور پہچان پاکستان

زونی خود کو پراؤڈ پاکستانی فیل کرتی ہیں



زونی کے دستخط
دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں
دستِ فلک میں گردشِ ایّام ہی تو ھے

یہاں پر اکر میرے الفاظ مک گئے :nailbiting:
سوری شاعری اپنے بس کی بات نہیں
یہ تو زونی خود ہی بتائیں گی :)
 

ظفری

لائبریرین

زونی کا اوتار
image.php


لگتا ہے کہ کسی بھی چیز کی پیچیدگی کو سمجھنے کی کوشش کرتیں ہیں ۔

زونی کی پروفائل کی تصویر

image.php

ہر سچے پاکستانی کی طرح پاکستان سے محبت کا اظہار ہوتا ہے ۔ پاکستان کی ترقی پر خوشی محسوس کرتیں ہیں ۔ اور پاکستان کی زبوں حالی پر کڑکتی بھی ہیں ۔

زونی کے دستخط
دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں
دستِ فلک میں گردشِ ایّام ہی تو ھے

لگتا ہے کہ زندگی کی بے ثباتوں کا علم ہے ۔

زونی کا موڈ

Cheerful.gif


زونی کی واقعی یہ خاص بات ہے کہ ان کا موڈ ہمیشہ ہی خوشگوار ہی دیکھا ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جانتیں ہیں ۔ کہ آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا ۔
 
اس ہفتے کی مہمان "زونی" ہیں۔ آپ سب کو زونی کے اوتار اور دستخط کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے۔ آئیں دیکھیں زونی کے دستخط اور اوتار۔ مزید اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ "اوتار اور دستخط" کا سلسلہ کیسا ہے؟ کیا اسے جاری رکھنا چاہیے؟

سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہے لیکن بات یہ ہے کہ ان تین مختصر سی چیزوں پر ہر ایک کیا تبصرہ کرے؟ زیادہ تر یکسانیت ہی ہوتی ہے۔ کوئی ایسا آئیڈیا ہو جس سے یہ مزید اچھوتا اور دلچسپ ہوسکے۔۔۔ :confused:



اوتار سے لگتا ہے کہ زونی کو فنونِ لطیفہ سے دل چسپی ہے۔ ساتھ ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی شخصیت دیکھنے میں بہت دل کش ہے لیکن درحقیقت پیچیدہ ہے۔ :party:


زونی کی پروفائل کی تصویر
image.php

زونی کی پروفائل تصویر پاکستان سے محبت کا اظہار تو ہے ہی لیکن اس کی جدت موجودہ قوم کے پاکستان سے لگاؤ اور سب کچھ ٹھیک کرنے کی ہمت کا اشارہ دیتی ہے۔
ہم ہیں نئے، انداز کیوں ہو پرانا​

زونی کے دستخط
دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں
دستِ فلک میں گردشِ ایّام ہی تو ھے

دستخط سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زونی کو شاعری سے رسمی سا لگاؤ نہیں بلکہ انہیں شعریت کی سمجھ بھی ہے۔


یہی زونی کی خوبی ہے کہ یہ ہر پل خوش رہتی ہے، ہنستی مسکراتی۔

خدا اسے ہمیشہ اسی طرح خوش اور ہنستا مسکراتا رکھے۔ آمین
 

زونی

محفلین
تمام دوستوں سے گزارش ھے کہ میری حب الوطنی کے قصیدوں کو تھوڑا سا لپیٹ ‌لیں :grin: کیونکہ پروفائل کی تصویر وہی ھے جو پہلے چودہ اگست کے موقع پہ لگائی گئی تھی لیکن جب اوتار تبدیل کیا تو پروفائل کی تصویر پہ دھیان نہیں رہا ، تاہم میرے جذبات بھی ویسے ہی ہیں جیسے دوسرے پاکستانیوں کے ہیں ، زرداری کو چھوڑ‌کے :biggrin:
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ زونی جی
سدا خوش وآباد رہیں آمین
(1)
image.php

اوتار سے تو یہ لگتا ہے جیسے محترمہ زونی جی ۔۔۔
اک الف اللہ مینوں درکار ۔۔۔ علموں بس کریں او یار
کے مصداق
کسی غیر ضروری مباحثہ سے دامن بچائے رکھتی ہیں ۔
مختصر بات کرنا اور کہنے سے زیادہ کر کے دکھانا پر یقین رکھتی ہیں ۔
بظاہر آزاد خیال لیکن بہ باطن پوری طرح اسلامی اقدار پر عمل پیرا ۔
(2)
image.php

قومیت کی اسیر اور اپنے وطن پاکستان کے لیے سب کچھ قربان کرنے پر تیار ۔
وطن و قوم کی خدمت بنا کسی دکھاوے اور لالچ کے ۔
(3)
دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں
دستِ فلک میں گردشِ ایّام ہی تو ھے

قضا و قدر کو سمجھتی ہیں اور تقدیر معلق اور تقدیر مبرم میں فرق سے آگاہ ہیں ۔
بقول علامہ اقبال جی
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
(4)

Cheerful.gif

زندگی زندہ دلی کا نام ہے ۔ مردہ دل کیا خاک جیا کرتے ہیں ۔
شاہراہ حیات پر سفر زندگی کی کڑی دھوپ بھی ہنس کر برداشت کرنا
محترمہ زونی جی کی فطرت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترمہ زونی جی
کچھ ناگوار گزرے تو پیشگی معذرت
سدا مہکتا رہے آپ کا چمن اللہ تعالی کی رحمتوں برکتوں سے آمین
نایاب
 
اچھی تو لگ رہی تھی لیکن جو کسی ایجنسی نے پکڑ کے مجھے امریکہ کے حوالے کر دیا تو کیا تم آؤ گے چھڑوانے :grin:
ہاہاہا۔۔۔ چھڑوانے بھلے نہ آؤں لیکن پیچھے اتنا شور و غل مچاؤں گا کہ ایجنسی والے بولیں گے، آ، تجھے بھی پکڑ کر وہیں بند کردیں۔ پھر حوالات میں محفل محفل کھیلیں گے۔ :p

(مذاق۔ اللہ نہ کرے، ایسا کچھ ہو)
 

طالوت

محفلین
تمام دوستوں سے گزارش ھے کہ میری حب الوطنی کے قصیدوں کو تھوڑا سا لپیٹ ‌لیں :grin: کیونکہ پروفائل کی تصویر وہی ھے جو پہلے چودہ اگست کے موقع پہ لگائی گئی تھی لیکن جب اوتار تبدیل کیا تو پروفائل کی تصویر پہ دھیان نہیں رہا ، تاہم میرے جذبات بھی ویسے ہی ہیں جیسے دوسرے پاکستانیوں کے ہیں ، زرداری کو چھوڑ‌کے :biggrin:
تدوین کر دی ہے :drooling:
وسلام
 

ماوراء

محفلین
چلیں زونی اب آپ اپنے دستخط اور اوتار کے بارے میں ہمیں بتا دیں کہ یہ رکھنے کی کیا خاص وجہ تھی؟
 
Top