محسن نقوی زندگی جب بھٹک گئی ہوگی

طارق شاہ

محفلین
غزل ​
محسن نقوی​
​
زندگی جب بھٹک گئی ہوگی ​
تابہ حّدِ فلک گئی ہوگی​
​
راکھ کے ڈھیر میں دُھواں کیسا؟ ​
آگ پھر سے بھڑک گئی ہوگی ​
​
موت کا ساتھ چھوڑنے کے لئے ​
زندگی دُور تک گئی ہوگی ​
​
برق گرنے سے گھر کے جلنے تک ​
ساری بستی چمک گئی ہوگی​
​
دل کو جینے کا ڈھب تو آتا تھا ​
دل کی دھڑکن ہی تھک گئی ہوگی​
​
آبلہ پا جدھر گئے ہوں گے ​
راہ پھولوں سے ڈھک گئی ہوگی​
​
اُس کے قدموں کی چاپ سے محسن ​
دل کی دھرتی دھڑک گئی ہوگی ​
محسن نقوی​
​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top