زندگی بدلو

ہر انسان کے زندگی میں کچھ واقعات ایسے اتے ہیں جو اس کی زندگی کا رخ بدل دیتے ہیں ۔ کچھ واقعات خوش کن ہوتے ہیں اور کچھ غمناک۔ مگر مقصد ان واقعات کا یہی ہوتا ہے کہ انسان اپنی زندگی پر نظر ثانی کرے اور اسکا ایک نیا رخ متعین کرے۔ عموما غمناک واقعات کا اثر انسانی زندگی میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ مثلا والدین میں سےکسی کا انتقال، عزیز دوست کا انتقال، شریک حیات یا اولاد کی بیماری یا انتقال، نوکری کا چلے جانا وغیرہ۔ عموما ان واقعات کے اجانے پر انسان اپنے معمولات سے ہٹ جاتا ہے اور زندگی کی رواں شاہراہ سے کٹ جاتا ہے تو اس پر عیاں ہوتا ہے کہ ان معمولات میں جس میں و مشغول تھا اتنے اہم نہیں تھے۔ یعنی اور بھی معاملات ہیں محبت کے سوا۔
اسی طرح کے واقعات قوموں کی زندگی میں بھی اتے ہیں۔اقوام اپنی ڈگر پر رواں ہوتی ہیں کہ ان پر ناگہانی حوادث نازل ہوجاتے ہیں۔ اگر اقوام ان حوادث کی بنا پر مکمل طور پر تباہ نہ ہوجائیں تو یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ یہ حادثہ ان کی انکھیں کھولنے کے لیے ہیں۔ مثلا پاکستان میں زلزلے ، جاپان میں سونامی و اٹامک دھماکے وغیرہ۔ عقل مند اقوام ان حوادث سے جاگ اٹھتی ہیں اور اپنے غلطیوں سے رجوع کرلیتی ہیں۔ اسی طرح کا حادثہ اس وقت مسلم امہ پر ان پڑا ہے۔ ان کے ایمان کے سب سے ہم جزو پر حملے در حملے ہورہے ہیں اور امہ غمناک ہے۔ اس غم کا تدارک یہ ہے کہ امہ اپنے اعمال پر نظر ثانی کرے ۔
 
Top