زرداری کی جے آئی ٹی کا تفصیلی فیصلہ جاری: سپریم کورٹ

جاسم محمد

محفلین
زرداری کی جے آئی ٹی کا تفصیلی فیصلہ
104f4386f8fa59040084c79a484b50ff
ویب ڈیسک
Zardari-arrested.jpg


سپریم کورٹ نے وزیراعلی سندھ اور بلاول بھٹو کے نام ایگزٹ کنٹرول فہرست سے نکالنے کیلئے تحریری حکم جاری کر دیا ہے ۔ جعلی بنک اکاونٹس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ قومی احتساب بیورو کو بھجواتے ہوئے سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ مزید تفتیش کے بعد اگر ریفرنس بنتا ہے تو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا جائے ۔
سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکاوٹنس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ۔ 24 صفحات پر مشتعل فیصلہ جسٹس اعجاز الحسن نے تحریر کیا ہے جس میں چیف جسٹس کو عمل درآمد بنچ بنانے کیلئے بھی کہا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا ہےکہ جے آئی ٹی کے تمام ممبران نیب کو مزید تحقیقات میں معاونت فراہم کریں گے ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نامکمل معاملات کی تحقیقات نیب کے ساتھ مل کر جاری رکھے گی، نیب جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں اپنی تحقیقات مکمل کرے، تحقیقات میں جرم بنتا ہو تو احتساب عدالت میں ریفرنس فائل کیے جائیں ۔
چیرمین نیب مستند ڈی جی کو ریفرنس تیاری اور دائر کرنے کی ذمہ داری دیں، مستند اور تجربہ کار افسران پر مشتعمل ٹیم اریفرنسز کی پروسکیوشن کے لیے تشکیل دی جائے، نیب اپنی پندہ روزہ تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، نیب رپورٹ کا جائزہ عمل درامد بینچ لے گا، چیف جسٹس نیب رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے عمل درامد بینچ تشکیل دیں ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھنے سے بطور وزیراعلی اُن کے کام میں مسائل پیدا ہونگے اور اُن کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوگی
بلاول بھٹو ذرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، تاہم اس سے نیب کو بلاول اور مراد علی شاہ کے خلاف تحقیقات میں کوئی روکا نہیں جا سکے گا، نیب مراد علی شاہ ، بلاول اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری رکھے ، دونوں کے خلاف شواہد آئیں تو نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ کرپشن اور منی لاڈرنگ کا ہے ، بادی النظر میں نیب کو بھجوانے سے متعلقہ ہے، جے آئی ٹی کے مطابق معاملے میں کمیشن، سرکاری خزانے میں بے ضابطگیاں، اختیارات کا ناجائز استعمال ہوا ہے
کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت
 
Top