زبردست

x boy

محفلین
سبحان اللہ،،،
محبت کی وجہ سے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے مالک کے لئے کتے سے لڑائی کی۔

 

x boy

محفلین
گزشتہ دنوں میرے ساتھ پیش آئے ایک واقعہ نے میرے رونگٹے کھڑے کر دیئے، میں نے پہلے بھی یہ واقعہ کئی پیجز پر ڈالا تھا آج دوبارہ ڈال رہا ہوں کہ سبق جب تک ازبر نہ ہوجائے طالب علم دوہراتا رہتا ہے۔
بظاہر بہت معمولی سا واقعہ ہے
لیکن سوچنے والوں کیلیئے عبرت ہے:

میرے گھر میں کچھ روز پہلے ایک بلی، بچے دے گئی۔
مجھے بلی کے بچے بہت پسند ہیں
میں انکو پیار کرنا چاہتا تھا لیکن بلی مجھے انکے قریب بھی نہیں آنے دیتی تھی۔
بلکہ اگر میں ان بچوں کی طرف تھوڑا بھی بڑھتا تھا تو وہ غرانے لگی تھی۔

پرسوں میں نے دیکھا کہ بلی ادھر اُدھر ٹہل رہی ہے
وہ بھوکی لگ رہی تھی۔
میں نے اسے دودھ دیا ۔
وہ ابھی بھی مجھ سے ڈر رہی تھی۔
بڑی دیر بعد بھوک سے مجبور ہو کر میرے قریب آئی
اور دودھ پینے لگی۔
اسی دن رات میں میں نے اسے پھر دودھ دیا۔

اگلے دن صبح جب میں دروازے کے قریب آیا تو بلی اپنے بچوں کو لیکر آئی اور میرے قدموں میں لوٹ پوٹ ہونے لگی۔
میرا ذہن جکڑ کر رہ گیا۔

میں نے صرف دو دفعہ اس بلی کو دودھ پینے کیلیئے دیا
تو میری اتنی ممنون و مشکور ہوگئی کہ میرے قدموں میں لوٹنے لگی

میرا اللہ!!!
میرا اللہ مجھے اتنے سال سے کھلا رہا ہے،
پلا رہا ہے،
سُلا رہا ہے،
اُٹھا رہا ہے،
بِٹھا رہا ہے،
دنیا کی ہر نعمت دے رہا ہے۔
لیکن ہم کیوں اس کے احکامات پر اپنا آپ نذر نہیں کر دیتے؟؟
ہم کیوں اس کے در پر جا کر اس کے ممنون و مشکور نہیں بن جاتے؟

اسی لیئے تو اللہ پاک نے فرمایا تھا:

وَهُوَ الَّذِي أَنشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ قَلِيلاً مَّا تَشْكُرُونَ

اور اللہ کی ذات وہ ہے جس نے بنائے تمہارے لیئے کان، آنکھیں اور دل، بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔

سورہ مومنون آیۃ 78

تحریر:
بندہ قاضی محمد حارث
 
Top