ریکوڈک عملدرآمد کیس،برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ کاپاکستان کےحق میں فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
ریکوڈک عملدرآمد کیس،برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ کاپاکستان کےحق میں فیصلہ
Published On 25 May,2021 10:09 pm
603194_23096158.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریکوڈک عملدرآمد کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے منجمد اثاثے بحال کر دیئے ہیں۔

برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے ٹیتھیان کمپنی کی درخواست خارج کرتے ہوئے اسے حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان کے قانونی چارہ جوئی کے اخراجات ادا کرے۔ عدالتی فیصلے کے بعد روزویلٹ ہوٹل نیویارک اور سکرائب ہوٹل پیرس میں لگائے ریسیور ہٹا دیئے گئے ہیں۔

اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریکوڈک کیس میں پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے واپس ہو گئے ہیں، یہ فیصلہ ہماری بہت بڑی فتح ہے۔ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس میں ٹیتھان کاپر کمپنی کے حق میں فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ روز ویلٹ ہوٹل اور سکرائب ہوٹل پیرس بھی پاکستان کو واپس مل گیا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اب پاکستان کو 6 ارب ڈالر نہیں دینے پڑیں گے؟
اس کیس کی اپیل چل رہی ہے۔ یہ جو کیس پاکستان نے جیتا ہے یہ ان پاکستانی اثاثوں سے متعلق ہے جن کو وہاں کی ایک عدالت نے ریکوڈیک کیس میں ریکوری کیلئے ساتھ میں اٹیچ کر دیا تھا۔
 
زیک

مسافر
اس کیس کی اپیل چل رہی ہے۔ یہ جو کیس پاکستان نے جیتا ہے یہ ان پاکستانی اثاثوں سے متعلق ہے جن کو وہاں کی ایک عدالت نے ریکوڈیک کیس میں ریکوری کیلئے ساتھ میں اٹیچ کر دیا تھا۔
پھر یہ بہت بڑی کامیابی کیسے ہوئی؟ اپیل کہاں کی ہے؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
جرمانہ تو بھرنا ہو گا اور اپیل تو پاکستان نے کی نہیں تھی
پاکستان تو خود ۶ ارب ڈالر آئی ایم ایف پروگرام سے گزر رہا ہے۔ اتنا ہی بڑا جرمانہ کہاں سے ادا کردے؟ پاکستان نے اصل فیصلہ پر اسٹے کی اپیل کی تھی جو شرطیہ منظور ہو گئی تھی۔ شرط یہ تھی کہ پاکستان اصل جرمانہ کی ۲۵ فیصد رقم بطور گیرنٹی عدالت میں جمع کروائے۔ جو کہ ظاہر پاکستان کیلئے ممکن نہیں تھا نہ اب ہے۔ اسی لئے تو بیرونی پاکستانی اثاثے ایک دوسری عدالت نے ریکوری کی مدد میں اٹیچ کر دئے تھے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اپیل نہیں بلکہ annulment کی درخواست۔ یہ بہت محدود وجوہات پر منظور کی جا سکتی ہے اور اس کا چانس صفر ہے۔
چلیں جہاں پاکستان پر ۱۱۰ ارب ڈالر واجب الادا بیرونی قرضہ ہے وہاں ۶ ارب ڈالر اور سہی۔ آج کے اس عدالتی فیصلہ سے کم از کم پاکستان کے بیرونی اثاثے نیلامی سے بچ گئے
 
زیک

مسافر
چلیں جہاں پاکستان پر ۱۱۰ ارب ڈالر واجب الادا بیرونی قرضہ ہے وہاں ۶ ارب ڈالر اور سہی۔ آج کے اس عدالتی فیصلہ سے کم از کم پاکستان کے بیرونی اثاثے نیلامی سے بچ گئے
یہ دونوں باتیں بالکل برابر نہیں ہیں۔

برٹش ورجن آئیلینڈز سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آئے تو علم ہو گا کہ عدالت نے کیا کہا ہے
 
جاسم محمد

محفلین
یہ دونوں باتیں بالکل برابر نہیں ہیں۔

برٹش ورجن آئیلینڈز سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آئے تو علم ہو گا کہ عدالت نے کیا کہا ہے
کیا ورجن آئیلنڈز سپریم کورٹ کی ویب سائٹ یہی ہے؟
Judgments – Eastern Caribbean Supreme Court
فی الحال یہاں پر آج کا فیصلہ اپلوڈ نہیں ہوا
 
Top