رینجرز کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت پر

عین عین

لائبریرین
بیٹے نے وعدہ نبھایا نہیں!

شہر میں یوں تو کل کچھ ہوا ہی نہیں
حادثہ بھی نہیں، سانحہ بھی نہیں
نہ کوئی بات ایسی کہ سر پیٹ لیں
جا کر انصاف کا کوئی در پیٹ دیں
زندگی اپنے رستے پہ چلتی رہی
دن گزرتا رہا، رات ڈھلتی رہی

کوئی خوں میں نہائی خبر نہ ملی
ہاں سنا ہے، کہیں دور گولی چلی

شام گزری، ڈھلی رات، دن آ گیا
ایک گھر میں مگر، اس کے بِن آ گیا
وہ جو کہہ کر گیا تھا کہ جلد آؤں گا
آج کھانا تیرے ساتھ ہی کھاؤں گا

ایک بیٹے نے وعدہ نبھایا نہیں
راہ تکتی رہی ماں، وہ آیا نہیں
ٹھنڈے چولھے پہ ہانڈی چڑھی رہ گئی
اور دروازے پر وہ کھڑی رہ گئی

شہر میں یوں تو کل کچھ ہوا ہی نہیں
حادثہ بھی نہین، سانحہ بھی نہیں
عارف عزیز
 

شمشاد

لائبریرین
کتنے ہی بیٹے ہیں جو ان درندوں نے وعدے نبھانے کے لیے چھوڑے ہی نہیں۔
 
Top