ریمو ویبل ڈسک کا مسئلہ

الف عین

لائبریرین
میرا ایک مسئلہ کوئ سلجھا سکتا ہے؟ تین چار دن سے میری فلیش ڈرائیو اکسپلورر سے غائب ہو گئ ہے۔ میں نے چیک کیا ہے کہ Logical Disk Manager وغیرہ کی سروسیز سب جاری ہیں۔لیکن مجھے ہر بار کنٹرول پینل میں کمپوٹر منیجمینٹ میں جاکر ڈسک مینیج مینٹ اور پھر اس میں رمووایبل ڈسک منتخب کر کے رائٹ کلک کر کے اکسپلور یا اوپن کرنا پڑ رہا ہے۔ اور اس کا کوئ ڈاکیومینٹ کھولنا ہو تو اکسپلوررکی اس ونڈو سے کلک کر کے کھول سکتا ہوں یا فانٹ فائل ہو توOpen With میں فانٹ کرئیٹر پروگرام میں کھول سکتا ہوں۔ لیکن اور کسی اطلاقیے کے اوپن ڈاکیومینٹ کے دریچے میں اس ڈرائیو کا آپشن دستیاب نہیں ہے۔ کون سی مزید سروس کسی وجہ سے ڈس ایبل ہو سکتی ہے؟ ڈسک مینیج مینٹ میں میں نے اس کا ڈرائیو لیٹر بھی بدلا لیکن کوئ ’افاقہ‘ نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
کسی نے جواب تو نہیں دیا۔ آخر مجبوراً میں نے پچھلے ماہ کی کسی تاریخ پر نظام بحال System Restore کر دیا ہے اور اب فلیش ڈرائیو دستیاب ہو رہی ہے ہر اوپن وندو میں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
حیرت ہے، ایسا ہونا تو نہیں‌چاہیئے تھا۔ ویسے کوئی نیا پروگرام تو نہیں انسٹال کیا تھا؟ یا پھر فلیش میموری کو بغیر سٹاپ کیے نکال لیا جائے تو بھی مسئلہ ہوتا ہے
 
Top