ریاستی اداروں پر تنقید پر جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج

جاسم محمد

محفلین
ریاستی اداروں پر تنقید پر جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج
ویب ڈیسک منگل 14 جولائ 2020
2059317-javedhashmi-1594711572-581-640x480.jpg

پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی

ملتان: پولیس نے ریاستی اداروں پر تنقید کے الزام میں سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

جاوید ہاشمی کے خلاف ملتان کے علاقے تھانہ کینٹ میں 647 نمبر مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ایس ایچ تھانہ کینٹ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری طرف جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ، پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا، مجھے جیلوں میں ڈال دیں لیکن ضمانت نہیں کرواؤں گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
دوسری طرف جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ، پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ؟
جاوید ہاشمی کی بات درست ہے۔ آئین توڑنے والے جرنیل کی کابینہ میں جا کر کون بیٹھا ان کے نام بھی بتا دیں۔
 
Top