1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

رہِ شوق ہے جب، تو دشوار ہو گی ۔

عظیم نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 24, 2018

  1. عظیم

    عظیم محفلین

    مراسلے:
    6,628

    غزل​

    رہِ شوق ہے جب، تو دشوار ہو گی
    یہاں کیا سہولت، دلِ زار، ہو گی

    وہ گُل ہے، گُلوں کو ہے اُس سے لگاؤ
    کلی، کیا کوئی اُس کی بیمار ہو گی

    یہ رسوائی جو میں نے اب تک اٹھائی
    ہے منظور تب بھی، جو ہر بار ہو گی

    بھٹکتے پھریں گے، خداؤں کے بندے
    پہ کشتی خدا والوں کی پار ہو گی

    مجھے اپنے اخلاص سے کام ہو، بس !
    ہے مکار دنیا تو مکار ہو گی

    جنہیں بس شرارت سے مطلب ہے، لوگو !
    کریں جتنی کوشش وہ، بیکار ہو گی

    ہے پرہیزگاری ہی دنیا میں فاتح
    عظیم آگے جا کر بھی سردار ہو گی


    *****​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر