رہو گھر میں شفا مانگو خدا سے

صفی حیدر

محفلین
رہو گھر میں شفا مانگو خدا سے
بچائے گا وہی موذی وبا سے
اٹھائو ہاتھ رب کے سامنے ہی
بلا ٹل جاتی ہے زورِ دعا سے
درودِ پاک سے مٹ جاتا ہے روگ
شفا پائو گے نامِ مصطفی سے
صفائی نصف ایماں ہے رکھو یاد
یہی عادت بچائے گی قضا سے
نجس خوراک تو ہے زہرِ قاتل
بچو ناپاک ہر جنس و غذا سے
یہ لازم ہے بنو تم نیک نیت
کرو سب کی مدد صدق و صفا سے
یقیں اللہ کی نصرت پہ ہے تو
نکل آئو صفی ڈر کی فضا سے
 
Top