روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، وزیر اعظم

جاسم محمد

محفلین
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، وزیر اعظم
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
2194950-imrankhan-1624772091-200-640x480.jpg

وزیر اعظم عمران خان نے 10 ستمبر 2020 کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کیا تھا فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سےاچھی خبر آئی ہے کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاوَنٹ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دو روز قبل (25 جون) روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ میں مجموعی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہوگئی ہے، ان میں سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے،2 ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 10 ستمبر 2020 کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کیا تھا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے ہے۔ وہ آن لائن ڈیجیٹل پورٹلز کے ذریعے بغیر کسی برانچ کا دورہ کیے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، ان کھاتوں کے فنڈز مکمل طور پر قابل منتقلی ہوں گے اور انہیں اسٹیٹ بینک سے کسی پیشگی منظوری کے بغیر پاکستان سے واپس بھجوایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ شرح سود کی پیش کش کرتی ہے۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے خریدار 5 سال کے لیے سرمایہ کاری کرے تو ڈالر میں سب سے زیادہ شرح سود 7 فیصد اور مقامی کرنسی میں 11 فیصد حاصل کرسکتا ہے۔
 
Top