روبی ڈاٹ‌ نیٹ‌ کا اجراء

نبیل

تکنیکی معاون
دور حاضر کی مقبول پروگرامنگ لینگویج کا ڈاٹ نیٹ کمپیٹبل کمپائلر Ruby.NET version 0.9 جاری کر دیا گیا ہے۔ روبی ڈاٹ نیٹ ایک مکمل کمپائلر ہے جو روبی سورس کوڈ کو ڈاٹ نیٹ کے کامن لینگویج رن ٹائم (CLR) کے لیے کمپائل کرتا ہے اور اس طرح روبی میں لکھے گئے پروگرامز اور دوسری ڈاٹ نیٹ‌ لینگویجز جیسے کہ سی شارپ وغیرہ کے آبجیٹکس کو لنک کیا جا سکتا ہے۔ روبی پروگرامز کو اصل میں اپنے محبوب ڈیویلپمنٹ فریم ورک روبی آن ریلز کے ڈاٹ‌ نیٹ پر پورٹ ہونے کا انتظار ہے جو کہ ابھی تک ڈاٹ ‌نیٹ‌کے لیے مہیا نہیں ہے۔ لیکن روبی ڈاٹ‌ نیٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد روبی آن ریلز کے ڈاٹ نیٹ پر پورٹ ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

روابط:
روبی ڈاٹ نیٹ پراجیکٹ کا ہوم پیج
 
بقول تعبیر اپیا۔ سعود کو روبی مل گئی ہے تو ہمیں گھاس کیا خاک ڈالیں گے!

اب حالات یہ ہوں تو محفل میں اتنا پرانا ذکر پا کر خوش تو ہونا ہی تھا نبیل بھائی۔ :grin:
 
Top