رنگ روڈاسکینڈل؛ زمین کی خریدو فروخت، وزرا اور 50طاقتوروں نے فائدہ اٹھایا

جاسم محمد

محفلین
باقی تمام اسکینڈلز کی طرح رنگ روڈ کے راستے میں تبدیلی کی ابتداء وزیراعظم کے اپنے حکم سے ہوئی۔ کیا وہ خود کرپٹ نہیں۔ صرف اپنے ساتھیوں کو فائیدہ پہنچانا چاہتے تھے؟
تبدیلی عمران خان کے حکم سے نہیں ہوئی۔ ان کو بریفنگ دی گئی تھی۔ وزیر اعظم کابینہ میں بیٹھ کر سڑکوں کے روٹس تبدیل نہیں کر سکتا۔ یہ پراجیکٹ مینجر کا کام ہے۔ روٹ میں تبدیلی کی اطلاع پراجیکٹ میں کام کرنے والے ایک سول انجینئر نے کپتان کو دی تھی۔
 
تبدیلی عمران خان کے حکم سے نہیں ہوئی۔ ان کو بریفنگ دی گئی تھی۔ وزیر اعظم کابینہ میں بیٹھ کر سڑکوں کے روٹس تبدیل نہیں کر سکتا
شاندار! بریفینگ دی گئی۔ صاحب نے قبول کی اور کام شروع ہوا۔ لیکن ان کے حکم سے نہیں!!!!
 
جاسم محمد

محفلین
شاندار! بریفینگ دی گئی۔ صاحب نے قبول کی اور کام شروع ہوا۔ لیکن ان کے حکم سے نہیں!!!!
تبدیلی عمران خان کے حکم سے نہیں ہوئی۔ ان کو بریفنگ دی گئی تھی۔ وزیر اعظم کابینہ میں بیٹھ کر سڑکوں کے روٹس تبدیل نہیں کر سکتا۔ یہ پراجیکٹ مینجر کا کام ہے۔ روٹ میں تبدیلی کی اطلاع پراجیکٹ میں کام کرنے والے ایک سول انجینئر نے کپتان کو دی تھی۔
 
حسرت جاوید

محفلین
باقی تمام اسکینڈلز کی طرح رنگ روڈ کے راستے میں تبدیلی کی ابتداء وزیراعظم کے اپنے حکم سے ہوئی۔ کیا وہ خود کرپٹ نہیں۔ صرف اپنے ساتھیوں کو فائیدہ پہنچانا چاہتے تھے؟
اس کا رد یہ بھی تو ہے کہ اگر خود کو فائدہ پہنچانا چاہتے تھے تو پھر اپنے ہی خلاف انکوائری شروع کروا دی؟ بحیثیت انسان وزیراعظم دوسرے انسانوں اور اداروں پہ بھروسہ کر کے ایسا حکم نامہ جاری کرتا ہے لیکن کیا گارنٹی ہے کہ کوئی ادارہ یا شخص دھوکہ دے کر کرپشن کا مرتکب نہیں ہو گا؟
 
عمران خان کا ایک سول انجنئیر کی اطلاع پر اس سکینڈل کی خود انکوائری کروانا اور پھر ذمہ داروں جن میں دو ریٹائرڈ فوجی کپتان شامل ہیں کو فارغ کرنا ثابت کرتا ہے کہ وہ اپنوں کی کرپشن بھی برداشت نہیں کرتا
 
اس کا رد یہ بھی تو ہے کہ اگر خود کو فائدہ پہنچانا چاہتے تھے تو پھر اپنے ہی خلاف انکوائری شروع کروا دی؟ بحیثیت انسان وزیراعظم دوسرے انسانوں اور اداروں پہ بھروسہ کر کے ایسا حکم نامہ جاری کرتا ہے لیکن کیا گارنٹی ہے کہ کوئی ادارہ یا شخص دھوکہ دے کر کرپشن کا مرتکب نہیں ہو گا؟
پچھلے تین سال میں کوئی ایک اسکینڈل بتائیے جس کی ابتداء ان سے نہ ہوئی ہو؟ وزراء نے جتنے فیصلے کیے، ان کی منظوری کپتان نے دی۔
 
جاسم محمد

محفلین
اسی لیے کپتان کو بھی کبھی ووٹ نہیں دیں گے۔ہمارے دو بچوں نے کپتان کو ووٹ دیا تھا، آج افسوس کرتے ہیں۔
اچھا تو کپتان سے چڑ کی اصل وجہ یہ ہے۔ سیما علی آپ اپنے کپتان کے فین بیٹے کی ملاقات محمد خلیل الرحمٰن کے بچوں سے کروا دیں۔ شائد کچھ تحفظات دور ہو جائیں :)
 
حسرت جاوید

محفلین
پچھلے تین سال میں کوئی ایک اسکینڈل بتائیے جس کی ابتداء ان سے نہ ہوئی ہو؟ وزراء نے جتنے فیصلے کیے، ان کی منظوری کپتان نے دی۔
دھوکہ وہیں سے ملتا ہے جہاں اعتماد ہو۔ اپنے ہی وزراء کے فیصلوں کی منظوری نہ کرتا تو کیا اپوزیشن سے فیصلے کرواتا؟ ظاہر ہے جو لاٹ اس کے پاس ہے اسی سے کام چلانا ہے۔
 
کیا یہی ہے بائیس سالہ جد وجہد اور تیاری؟ بھائی صاحب نیت کا کھوٹ بھی شامل ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیا یہی ہے بائیس سالہ جد وجہد اور تیاری؟ بھائی صاحب نیت کا کھوٹ بھی شامل ہے۔
کھوٹے سکوں اور چلے ہوئے کارتوسوں سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ پاکستان کا پارلیمانی نظام ایسا ہے کہ عوام پارٹی ٹکٹ کی بجائے الیکٹ ایبلز کو ہی ووٹ دیتی ہے۔ اور وہی کرپٹ لوگ ہر الیکشن میں پارٹیاں بدل بدل کر حکومت میں آکر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ حقیقی تبدیلی کیلئے الف نظامی کی انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں
 
حسرت جاوید

محفلین
کیا یہی ہے بائیس سالہ جد وجہد اور تیاری؟ بھائی صاحب نیت کا کھوٹ بھی شامل ہے۔
اس منطق پہ چلیں تو پھر قائد کی نیت میں بھی کھوٹ نظر آتا ہے کہ کیا یہی تیس سالہ جدو جہد تھی جس کا حاصل یہ ملک ہے؟ تیاری البتہ نہ قائد کی تھی اور نہ 'قائدِ ثانی' کی۔
 
Top