مبارکباد رنگوں کا خوبصورت تہوار "ہولی" مبارک ۔ 17 مارچ 2014

فاتح

لائبریرین
تمام دوستوں کو رنگوں کا خوبصورت تہوار "ہولی" بہت بہت مبارک ہو۔
حضرت نظیر اکبر آبادی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک نظم "ہولی" کا پہلا بند:
ہُوا جو آ کے نشاں آشکار ہولی کا
بجا رُباب سے مل کر سَتار ہولی کا
سرود، رقص ہُوا بے شمار ہولی کا
ہنسی خوشی میں بڑھا کاروبار ہولی کا
زباں پہ نام ہُوا بار بار ہولی کا
e9db52768b23a46b0a68438eae021b46.img.jpg
 

زیک

مسافر
یہ کیا کفر ہے! ساری دنیا جانتی ہے کہ 17 مارچ سینٹ پیڈی ڈے ہے اور یہ دن رنگوں کا نہیں سبز کا ہے
 

فاتح

لائبریرین
یہ کیا کفر ہے! ساری دنیا جانتی ہے کہ 17 مارچ سینٹ پیڈی ڈے ہے اور یہ دن رنگوں کا نہیں سبز کا ہے
ذرا ہولی منا لینے دیں ہمیں۔۔۔ پھر اس پر استغفار پڑھ لیں گے۔۔۔ :laughing:
شب کو مے خوب سی پی، صبح کو توبہ کر لی
رند کت رند رہے، ہاتھسے جنت نہ گئی​
 
Top