رمضان اسپیشل؛ پوٹاٹو چکن ڈونٹس

حمیرا عدنان نے 'کچن کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 28, 2018

  1. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان مدیر

    مراسلے:
    6,648
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    "پوٹاٹو چکن ڈونٹس‘‘ جس کے ذائقے کو آپ کبھی بھول نہیں پائیں گے اور بار بار آزمائیں گے۔
    [​IMG]
    اجزا:

    آلو ایک کلو (اُبلے ہوئے)،
    چکن کا قیمہ (آدھا کلو)،
    دھنیا (آدھی گٹھی)،
    سبز مرچ (پانچ عدد)،
    پیاز (ایک عدد)،
    انڈے (دو عدد)،
    کارن فلور (چار کھانے کے چمچ)،
    میدہ (چھ کھانے کے چمچ)،
    ثابت سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی)،
    ادرک لہسن کا پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ)،
    گرم مصالحہ (ایک چائے کا چمچ)،
    ہلدی پاؤڈر (آدھا چائے کا چمچ)،
    نمک (حسب ذائقہ) اور
    تیل (تلنے کے لئے)۔

    ترکیب:

    سب سے پہلے بلینڈر میں تمام اجزا شامل کریں اور اچھی طرح بلینڈ کر لیں، اب اس مکسچر کو گول کباب کی شکل میں تیار کر لیں اور انگوٹھے کی مدد سے چکن ڈونٹس کے درمیان سوراخ نکالیں۔ اب ان چکن ڈونٹس کو انڈے میں کوٹ کر کے بریڈ کرمبز میں رول کریں اورتیل میں فرائی کر لیں،لیجئے، مزیدار ’’پوٹاٹو چکن ڈونٹس‘‘ تیار ہیں ٹماٹو کیچپ یا ساس کے ساتھ پیش کریں اور مزہ دوبالا کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,476
    آغاز میں جو پبلسٹی کی گئی ہے وہ تجربے پہ مبنی ہے؟؟ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,476
    ترکیب آسان اور مزیدار لگ رہی ہے۔ ہم بھی بنائیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان مدیر

    مراسلے:
    6,648
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    نہیں میں نے ابھی تک ٹرائی نہیں کی یہ ترکیب جمعہ کو بناؤں گی ان شاءاللہ
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    20,603
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    حمیرا چاہ رہی تھی کہ جمعے سے پہلے کوئی اس ترکیب کو آزمالے سو تھوڑا سا فیڈ بیک مل جائے۔ کہ کیسے ہیں ۔ اور کیا غلطی نہیں کرنی۔ :) :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3

اس صفحے کی تشہیر