تعارف رمان غنی، ہندوستان

رمان غنی

محفلین
بہن! ہم نے اپنا مراسلہ ارسال کرنے سے پہلے آپ کی پروفائل دیکھی تھی۔۔ لیکن مجھے کہیں نظر نہیں آیا کہ آپ کو بھائی لکھوں یا بہن :)
 
نسب نامہ

رمان غنی ابن سید ریحان غنی ابن سید نعمان غنی ابن سیدعثمان غنی ابن سید رمضان علی ابن سید احمد علی پلاسی ابن سید خادم علی پلاسی ابن سید متین پلاسی ابن سید پیر علی ابن سید رحیم اللہ ابن سید ملا محمد راضی ابن سید غلام محی الدین ابن سید زندے بڑے ابن سید میزان ابن سید سالار بڑے ابن سید حسام الدین ابن سید امام الدین ابن سید ابو محمد عرف محمد بہاری ابن سید عبداللہ ملقب سجاد اکبر ابن مخدوم وحید الدین چلہ کش ابن سید علاءالدین ابن سید سلیمان ابن سید سلطان سعید ابن سید حسن ابن سیدنا عباس ابن سیدنا قاسم ابن سیدنا جعفر ابن سیدنا امام علی نقی ابن سیدنا امام محمدنقی ابن سیدنا امام علی رضا ابن سیدنا امام موسیٰ کاظم ابن سیدنا امام جعفر صادق ابن سیدنا امام محمد باقر ابن سیدنا امام زین العابدین
ابن
سیدنا حضرت امام حسین (رضی اللہ عنہ)
ابن
سیدنا امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہ (رضی اللہ عنہ)
یہ نسب ہمارے شجرے نسب سے بالکل قریب ہے اور وہ یوں ہے

امام نقی کے بیٹے جعفر الزکی التواب - انکے دو بیٹے - سید محمد اور ایک عباس ----------- سید محمد سے میرے اجداد اور سید عباس سے رمان غنی

حوالہ چاہیے تو میں " کتاب الانساب " کا لنک دے سکتا ہوں - مگر اس شجرے نسب پہ اور بھی تحقیق کی ضرورت محسوس ہوتی ہے -
 

شمشاد

لائبریرین
یہ نسب ہمارے شجرے نسب سے بالکل قریب ہے اور وہ یوں ہے

امام نقی کے بیٹے جعفر الزکی التواب - انکے دو بیٹے - سید محمد اور ایک عباس ----------- سید محمد سے میرے اجداد اور سید عباس سے رمان غنی

حوالہ چاہیے تو میں " کتاب الانساب " کا لنک دے سکتا ہوں - مگر اس شجرے نسب پہ اور بھی تحقیق کی ضرورت محسوس ہوتی ہے -
محمد طارق زماں صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا تعارف تو دیں تاکہ اردو محفل کے دوسرے اراکین آپ سے متعارف ہو سکیں۔

یہ رہا تعارف کا زمرہ
 

فاخر رضا

محفلین
ہم نازک نازک دل والے
بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں
کبھی ہنستے ہیں کبھی روتے ہیں
کبھی دل میں خواب پروتے ہیں
کبھی محفل محفل پھرتے ہیں
کبھی ذات میں تنہا ہوتے ہیں
کبھی چپ کی مہر سجاتے ہیں
کبھی گیت لبوں پر لاتے ہیں
کبھی خود ہی تنہا ہوتے ہیں
کبھی شب بھر جاگتے رہتے ہیں
کبھی لمبی تان کے سوتے ہیں
ہم نازک نازک دل والے
بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں
باقی تفصیلات میری پروفائل سے معلوم کی جا سکتی ہے!!! :)
اب کہاں ہیں
 
Top