کیا آج کے دور میں صوم و صلوة کی اداٸیگی کافی ہے ؟

  • کیا اتنا ہی کافی ہے

    Votes: 0 0.0%
  • پہلے حقوق اللہ ادا کر لیے جاٸیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    0
‏پروردگار عالم کی سب سے اشرف اور افضل مخلوق اور خلقت کا سرسبز و شاداب پُھول انسان ہے، اور صرف انسان ہی وہ مخلوق ہے جسے خالقِ کائنات نے اپنے ہاتھوں سے بنایا اس کے علاوہ تمام مخلوقات کو لفظ ’’ کُنْ ‘‘ سے وجود بخشا۔ ہمیں انسان کی عزت و تکریم کا حکم ہے ایسا کرنے کو اللہ پسند کرتا ہے
اللہ نے ہر انسان کو ایک خاص مقصد اور ایک متعین کردار کے ساتھ پیدا فرمایا ہے ،اور ہر کوٸ اتنا اہم اور معاشرے کے لیے اتنا لازمی ہے کہ اس کے وجود سے سینکڑوں افراد کے مفادات جُڑے ہوئے ہیں مثلاً استاتذہ ہوں یا طبیب، جج ہوں یا وکیل،حجام ،لوہار،درزی یا پنکچر لگانے والا یا اینٹیں ڈھونے والا مزدور ، کسی کے بغیر بھی معاشرے کا گذارہ ہو جانا ممکن نہیں ،اللہ رب العزت نے انسان کے ضعف اور کمزوری کے پیش نظر ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ نرمی اور خوش اسلوبی کے ساتھ معاملات کرنے کا حکم دیا ہے اور نبی پاکﷺ نے اپنے برتاٶ سے احسان کرنے اور محبت و الفت کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ پیش آنے کی تعلیم فرماٸ ہے۔
حقوق اللہ ادا کرنے بھی ضروری ہیں مگر اللہ پاک نے ہماری کمزوریوں کی وجہ سے ہمیں ایک دوسرے کی دیکھ بھال اور مقررہ حقوق کی اداٸیگی کا حکم صادر فرمایا ہے
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
السلام علیکم،
خوش آمدید اس فورم میں آپ تشریف لائے میں ذرا آپ کو یہ عرض کر دوں کہ جیسے ہر محفل کے آداب ہوتے ہیں اسی طرح اس فورم اردو محفل کے آداب میں سے ہے کہ آپ سب سے پہلے تعارف والے زمرے میں تشریف لا کر اپنا تعارف عنایت فرمائیں تاکہ اہلیانِ محفل آپ کو باقاعدہ طور پر خوش آمدید کر سکے اور کچھ آپ کے بارے میں جان سکیں، نیچے دیئے گئے ربط کر کلک کریں
تعارف و انٹرویو
 
Top