ربڑ سٹمپ اب نہیں

پپو

محفلین
اکثر پارلیمنٹ کو ربڑ سٹمپ کے طور پر استعمال کرتی ہوئی ہماری اسٹبلیشمنٹ کا مستقبل کیا ہو گا ؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی کفن چوری کیا کرتا تھا۔ ساری زندگی اس نے یہی کیا اور لوگ اسے لعن طعن کرتے تھے کہ نجانے کون ہے جو یہ کام کرتا ہے۔ وہ جب مرنے لگا تو اسے احساس ہوا کہ ساری زندگی وہ لوگوں کی لعن طعن سنتا رہا ہے۔ تو اس نے اپنے بیٹے کو بلایا اور کہا کہ کوئی ایسا کام کرنا کہ لوگ مجھے اچھے نام سے یاد کریں۔

اس کے مرنے کے بعد اس کے بیٹے نے بھی وہی کام شروع کر دیا، یعنی کفن چوری کرنا۔ اب ہوا یہ کہ کفن بھی چوری کرتا اور ساتھ ساتھ مردے کی بے حرمتی بھی کرتا۔ تو لوگوں نے کہنا شروع کیا کہ اس سے تو وہی اچھا تھا جو صرف کفن ہی چوری کرتا تھا۔

یہی حال اب پاکستانی قوم کا ہونے والا ہے۔ لوگ کہیں گے اس سے تو وہی حکومت اچھی تھی۔ جو صرف لوٹ مار کرتی تھی۔
 
Top