راولپنڈی میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق

جاسم محمد

محفلین
راولپنڈی میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک
664305_9666633_Rawalpindi_updates.jpg


راولپنڈی کے علاقے ربیع سینٹر کے قریب چھوٹا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے 4 سے 5 گھروں میں آگ لگ گئی، ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں جبکہ 2 سے 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تربیتی طیارہ راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب گاؤں کے مکانوں میں گرا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
 

م حمزہ

محفلین
انا للہ ونا الیہ راجعون۔

انتہائی اندوہ ناک خبر۔

اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر و جزا !
 

م حمزہ

محفلین
جاسم محمد صاحب!پاکستان کے حوالے سے کوئی اچھی خبر بھی سنایا کریں۔ بہت تکلیف ہوتی ہے مجھے ایسی خبریں پڑھ کر۔ اللہ پاکستان کو اپنی حفاظت میں رکھے اور وہاں امن و امان قائم ہوجائے۔
 

جاسم محمد

محفلین
تفصیل:

راولپنڈی میں پاک آرمی کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، 2 پائلٹس سمیت 17 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
1760895-planecrash-1564444722-829-640x480.jpg

آبادی پرگرکرتباہ ہونے والاچھوٹا طیارہ آرمی ایوی ایشن کاہے،حادثے میں2پائلٹ سمیت عملے کے5افرادشہیدہوئے،آئی ایس پی آر۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز


راولپنڈی: پاک آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ موہڑ کالو میں آبادی پر گر کر تباہ ہونے سے 2 پائلٹس سمیت 17 افراد جاں بحق جب کہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ راولپنڈی کے علاقہ موہڑہ کالو میں آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارہ میں سوار 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد، گھروں میں سوئے بچے اور خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق جب کہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی موہڑہ کالو میں آبادی پر گرکر تباہ ہونے والا چھوٹا طیارہ پاک آرمی کا ہے جو کہ معمول کے مطابق تربیتی پرواز کر رہا تھا۔ طیارہ میں سوار 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے جن میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے جائے حادثہ کو حصار میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان نے طیارہ حادثے میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 12 سے زائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ آبادی کے جن گھروں پر گرا وہاں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے، علاقے کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 
Top