راشن کی لئے بھگدڑ میں چودہ خواتین جابحق

غازی عثمان

محفلین
یہ کیا ہے ،، کب تک یہ قوم یونہی رلتی رہے گی ،، جس بھوکوں کہ لئے گھر سے بھیک لینے نکلے تھے اب کیا ان کی بھوک ختم ہوجائے گی،، کیا اس قوم کے کان پر کبھی جوں رینگی گی،، کب احسان چھپا کر کرنے والے پیدا ہوں گے اس قوم میں ،، کب تک قوم کی ماؤں بہنوں کی ذندگیاں مجمع لگا کر تسکین حاصل کرنے والوں کے لئے سامان تسکین بنتی رہیں گی

راشن کی لئے بھگدڑ میں چودہ خواتین جابحق
 

عثمان رضا

محفلین
روزنامہ جنگ

کراچی:مفت راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، 14خواتین جاں بحق کراچی.......دوران بھگدڑ اوررش میں دم گھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت14افرادجاں بحق ہوگئے۔حکومت سندھ نے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کوفی کس ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاہے۔کراچی کے انتہائی گنجان علاقے جوڑیا بازارکے کھوڑی گارڈن کے پاس ایک مخیرتاجرچوہدری افتخارکی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی غریبوں اور مستحق افرادمیں مفت راشن تقسیم کیاجارہاتھاجہاں افراد زیادہ ہونے اور راشن حاصل کرنے میں پہل کرنے کے باعث شدید بھگدڑ مچ گئی اور اس بھگدڑ میں دم گھٹنے۔پیروں تلے روندے جانے سے خواتین اور بچوں سمیت14افراد جاں بحق ہوگئے ۔سی سی پی او کراچی وسیم احمد کے مطابق سول اسپتال کراچی کے میڈیکولیگل آفیسرنے18افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہیں ۔سی سی پی او کراچی کا کہنا ہے کہ جس جگہ مفت راشن تقسیم کیاجارہا تھا وہاں مناسب انتظامات نہیں تھے جبکہ پولیس کو بھی اس سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔کراچی پولیس کے چیف نے بتایا کہ مفت راشن تقسیم کرنے والے تاجر چوہدری افتخار کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور تفتیش کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ وہ اس واقعہ میں کس حد تک قصور وار ہیں۔صوبائی سیکریٹری داخلہ نے حکومت سندھ کی جانب سے کھوڑی گارڈن واقع میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس ایک لاکھ روپے کا اعلان کیاہے۔


ویسے بظاہر تو یہی قصور نظر آرہا ہے اس کا کے فری میں دے رہا تھا ۔۔۔
 
ايسا لگتا ہے کہ سيٹھ صاحب لوگوں کو اپنے گودام کے سامنے ترستا ہوا ديکھنے کے زيادہ شوقين ہيں۔ اگر ميں منظر کشی کروں تو شرف انسانی کی تذليل پر روح کانپ جائے گي۔
 

عثمان رضا

محفلین
ايسا لگتا ہے کہ سيٹھ صاحب لوگوں کو اپنے گودام کے سامنے ترستا ہوا ديکھنے کے زيادہ شوقين ہيں۔ اگر ميں منظر کشی کروں تو شرف انسانی کی تذليل پر روح کانپ جائے گي۔

ویسے محترم اس میں سیٹھ صاحب کا کیا قصور ؟
 

ماظق

محفلین
دھکم پیل صرف غریب اور ضرورت مند لوگوں کی بات نہیں اگر تھوڑا سا غور کریں تو ھم لوگ زیادہ تر ایسے ھی گروہ سے تعلق رکھتے ھیں،اپنی باری کا انتظار کرنا یا قطار بنانے جیسی روایت ھم لوگوں میں شاذ و نادر ھی دیکھنے کو ملتی ھے ایسے میں اس طرح کے واقعات کا ھونا کچھ اچھنبے کی بات نہیں،شادی یا کسی دوسری تقریب میں جائیں تو کھانے کے دوارن اچھے بھلے پڑھے لکھے لوگ بھی ایسا ھی مظاھرہ کرتے ھوئے نظر آئیں گے ۔ رمضان میں اکثر سیاسی پارٹیاں،خیراتی ادارے،یا مخیر حضرات ایسے کام کرتے ھیں،ھو سکتا ھے ان میں سے کچھ واقعی یہ سب اللہ کی رضا کے لیے کرتے ھوں لیکن زیادہ تر اپنی زاتی پبلسٹی کرنے کے لیے اس طرح کے کام کرتے ھیں ۔ ان میں سیاسی پارٹیاں پیش پیش ھیں ۔
اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت کرے اور ھمارے راھنماؤں کو توفیق دے کہ وہ عوام کے لیے ضروریات زندگی کی ارزاں دستیابی ممکن بنائیں _
 

عثمان رضا

محفلین
اس حوالے سے بی بی سی اردو کی ویڈیو رپورٹ

[nomedia="http://www.youtube.com/watch?v=5Hjg11serSU"]YouTube - ‫کراچی، راشن کے لیے بھگدڑ‬‎[/nomedia]​
 

ذیشان حیدر

محفلین
بھائی پاکستان میں جن کے بچے کم ہیں وہ بھی تو ترس رہے ہیں روٹی کپڑا اور مکان کو اس بات کا بچوں کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ میں تو سیٹھ صاحب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‌ کہ وہ اس نفسا نفسی کے دور میں لوگوں میں اللہ کی رضا کی خاطر راشن تقسیم کر رہے تھے جبکہ جن کو ہم نے ووٹ دئیے ہیں وہ کیا کررہے ہیں (مہنگائی)
میں سمجھتا ہوں‌ کہ یہ ایک حادثہ تھا ۔ اس میں سیٹھ صاحب کا بھی کوئی قصور نہیں اگر حادثہ نہ ہوتا تو نہ تو سیٹھ صاحب کو کوئی پکڑتا اور لوگوں کو نقصان پہنچتا۔ جب نقصان ہوگیا تو سیٹھ صاحب ملوث ہوگئے۔ سبحان اللہ
 

arifkarim

معطل
بھائی پاکستان میں جن کے بچے کم ہیں وہ بھی تو ترس رہے ہیں روٹی کپڑا اور مکان کو اس بات کا بچوں کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ میں تو سیٹھ صاحب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‌ کہ وہ اس نفسا نفسی کے دور میں لوگوں میں اللہ کی رضا کی خاطر راشن تقسیم کر رہے تھے جبکہ جن کو ہم نے ووٹ دئیے ہیں وہ کیا کررہے ہیں (مہنگائی)
میں سمجھتا ہوں‌ کہ یہ ایک حادثہ تھا ۔ اس میں سیٹھ صاحب کا بھی کوئی قصور نہیں اگر حادثہ نہ ہوتا تو نہ تو سیٹھ صاحب کو کوئی پکڑتا اور لوگوں کو نقصان پہنچتا۔ جب نقصان ہوگیا تو سیٹھ صاحب ملوث ہوگئے۔ سبحان اللہ

چکی میں گھن بھی پس جاتا ہے ۔۔۔۔۔
جناب پاکستان میں کوئی غربت نہیں ہے، بس روپے کی قدر میں کمی ہے کیونکہ بینک برادری بے تحاشا نوٹ چھاپ رہی ہے، نیز جنکو آپنے ووٹ دئے ہیں وہ مہنگائی کم نہیں کر سکتے بلکہ زیادہ ہی کریں گے، قومی خزانہ سے قرضے لیکر :rollingonthefloor:
اور ایسے حادثے آئندہ آنے والے سالوں میں‌زیادہ ہوں گے کیونکہ بچوں کی تعداد تو بڑھ رہی ہے نا!
 

عثمان رضا

محفلین
روزنامہ جنگ

9-16-2009_5606_1.gif
 

arifkarim

معطل
جس قوم کو آداب نہیں آتے انکو مفت راشن کی کوئی ضرورت نہیں! یہ قوم محسنیت کا بدلہ بھی دھکم پیل سے دیتی ہے!
 

ماظق

محفلین
میرے بھائی آداب کا تعلق پیٹ سے ھے،خالی پیٹ والے کو ادب و آداب سکھانے سے پہلے اس کی زندگی کا ساماں تو مہیا کیا جائے پھر ان سے توقع رکھی جائے کہ وہ بھی ایک مہذھب شہری بن جائے ۔ آج تہذیب بھی ہیسے والے کی ملکیت ھے اور اصول و قانون بھی ۔ تہذیب کا درس دینے والے نہیں سمجھتے کہ تہذیب و تمدن سے عاری یہ غریب لوگ ان ہی لوگوں کی وجہ سے اس حال کو پہنچے ھیں ۔ مقتل میں جا کر پیٹ کا ایندھن بھرنے والے لوگوں پر کچھ تو رحم کرو،کیا خدا کو کسی نے جواب نہیں دینا ۔


جس قوم کو آداب نہیں آتے انکو مفت راشن کی کوئی ضرورت نہیں! یہ قوم محسنیت کا بدلہ بھی دھکم پیل سے دیتی ہے!
 

فرخ

محفلین
ايسا لگتا ہے کہ سيٹھ صاحب لوگوں کو اپنے گودام کے سامنے ترستا ہوا ديکھنے کے زيادہ شوقين ہيں۔ اگر ميں منظر کشی کروں تو شرف انسانی کی تذليل پر روح کانپ جائے گي۔
عجیب بے وقوفانہ بات کی ہے آپ نے؟
ذرا دماغ سے متحدہ کی گندی سیاست کا غبار اتاریں تو نظر آئیے گا کہ وہ "سیٹھ" صاحب لوگوں میں مفت راشن تقسیم کر رہے تھے جو شائید متحدہ کی حکومت کو بھی نصیب نہیں ہوا۔
ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ متحدہ کی حکومت اسے سپورٹ کرتی اور اہلکار تعینات کرتی جو لوگوں کو کنٹرول کرتے، الٹا اسی کو گرفتار کر لیا جو اللہ کے راستے میں دے رہا تھا۔ بجائے اسکے کہ یہ تسلیم کریں کہ حکومت کو اس کام میں نظم برقرار رکھنے میں مدد کرنی چاہئیے، الٹا اچھا کام کرنے والے میں قصور تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔
 

آفت

محفلین
ایم کیو ایم ست تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فاروق ستار نے جائے وقوع پر جا کر فرمایا ہے کہ مخیر حضرات سامان کی تقسیم کے لیے ان کی پارٹی کی خدمات حاصل کریں _
وزیر صاحب ! مخیر حضرات یہ سامان غریبوں میں تقسیم کرتے ہیں،اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ آپ کے زریعے سامان واقعی غریبوں تک پہنچ جائے گا _
اپنا حصہ تو آپ پہلے ہی لے لیتے ہیں کچھ غریبوں کے لیے بھی رہنے دو _
 
Top