راحتِ جاں کی تمنا کیجئے

عباد اللہ

محفلین
شوق کو ہر رنگ رسوا کیجئے (شوق کو اس طرح رسوا کیجئے)
راحتِ جاں کی تمنا کیجئے
ضبط اپنا آزمایا جائے گا
کوئی دن ہم سے کنارہ کیجئے
آرزو!! اے جذبۂ بے اختیار
ہم کو اتنا مت ستایا کیجئے
طور جانا کوئی لازم تو نہیں
جھانک کر خود میں نظارہ کیجئے
رکھئے کچھ تو شرمساری ہی کی لاج
عذر اچھا ہو تو مانا کیجئے
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
عباد اللہ آپ کا کلام بہت پسند آتا ہے، شراکت کرتے رہا کیجیے۔

یہ شعر تو خاص طور پر دل میں اتر سا گیا،

ضبط اپنا آزمایا جائے گا
کوئی دن ہم سے کنارہ کیجئے

مقطع یوں بھی تو ہو سکتا ہے،

رکھئے کچھ تو شرمساری کا بھرم
عذر اچھا ہو ۔۔۔۔۔۔ تو مانا کیجئے
 
آخری تدوین:

عباد اللہ

محفلین
عباد اللہ آپ کا کلام بہت پسند آتا ہے، شراکت کرتے رہا کیجیے۔

یہ شعر تو بہت پسند آیا،

ضبط اپنا آزمایا جائے گا
کوئی دن ہم سے کنارہ کیجئے

مقطع یوں بھی تو ہو سکتا ہے،

رکھئے کچھ تو شرمساری کا بھرم
عذر اچھا ہو ۔۔۔۔۔۔ تو مانا کیجئے
آپ کی محبت ہے بھیا بہت شکریہ
 
نور وجدان

لائبریرین

آپ نے استانی کہ کے رشوت دے ڈالی اب کیا کہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سچ پوچھیں تو ایک بات بس کہنی ہے کہ آپ نے شروع میں دو تین غزلیات کہیں جن میں شاید آپ کے اپنے جذبات کی جھلک کم و بیش تھی ۔۔۔۔۔۔یہاں پر انداز و بیاں کے علاوہ نکھار اور کچھ کلاسیکی پن بھی ہے ۔۔اور '' طور والا شعر کتنا اچھا باندھا کہ جس کو سہل ممتنع بھی کہا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کو اپنے معیار سے اب اوپر اٹھنا چاہیے ۔۔۔۔ جب آپ ایک جگہ پر کمال حاصل کرچکے ہیں تو اگلی زینہ پر قدم رکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی شاعری میں معانی ، انداز ، بیاں اور سب کچھ ہے مگر اب کچھ نیا بھی چاہیے
 
حسن ترمذی

محفلین
واہ واہ کیا ہی کمال کہہ ڈالا یہ تو
طور جانا کوئی لازم تو نہیں​
جھانک کر خود میں نظارہ کیجئے​
 
عباد اللہ

محفلین
آپ نے استانی کہ کے رشوت دے ڈالی اب کیا کہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سچ پوچھیں تو ایک بات بس کہنی ہے کہ آپ نے شروع میں دو تین غزلیات کہیں جن میں شاید آپ کے اپنے جذبات کی جھلک کم و بیش تھی ۔۔۔۔۔۔یہاں پر انداز و بیاں کے علاوہ نکھار اور کچھ کلاسیکی پن بھی ہے ۔۔اور '' طور والا شعر کتنا اچھا باندھا کہ جس کو سہل ممتنع بھی کہا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کو اپنے معیار سے اب اوپر اٹھنا چاہیے ۔۔۔۔ جب آپ ایک جگہ پر کمال حاصل کرچکے ہیں تو اگلی زینہ پر قدم رکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی شاعری میں معانی ، انداز ، بیاں اور سب کچھ ہے مگر اب کچھ نیا بھی چاہیے
کوشش کرتے ہیں کچھ نیا کہنے کی بھی
آپ کا بہت شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
شرساری کا بھرم اچھی اصلاح ہے فرقان کی۔ ویسے غز؛
ل یوں بھی درست تھی۔ بہر حال کچھ مشورے۔
مطلع میں ’کس رنگ‘ باندھ کر دیکھیں، مجھے زیادہ بہتر لگ رہا ہے۔ ’ہر رنگ‘ بھی اچھا ہے اور اساتذہ نے باندھا بھی ہے تنافر کے باوجود۔ لیکن بہر حال عیب تو ہے ہی۔

آرزو!! اے جذبۂ بے اختیار
ہم کو اتنا مت ستایا کیجئے
÷÷یہ شعر زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔ تخاطب کس سے ہے، آرزو سے؟

طور جانا کوئی لازم تو نہیں
جھانک کر خود میں نظارہ کیجئے
’لازم تو نہ تھا‘ کیا جائے تو!!
 
بالکل سر یہاں فرقان بھیا کی اصلاح میں نے قبول کر لی ہے
شوق کو کس رنگ رسوا کیجئے ؟
بہت خوب مصرع ہے عیب سے بھی پاک ہے
یہ اصلاح بھی میں نے قبول کر لی سر

آرزو!! اے جذبۂ بے اختیار
ہم کو اتنا مت ستایا کیجئے

÷÷یہ شعر زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔ تخاطب کس سے ہے، آرزو سے؟
جی سر آرزو سے خطاب ہے ابھی ابھی ذہن میں آیا کہ اسے یوں بھی کیا جا سکتا ہے
جذبہ ء بے اختیارِ آرزو
لیکن اس سے ذہن میں فوراََ
جذبہ ء بے اختیارِ شوق دیکھا چاہئے کا خیال آتا ہے
کچھ اور سوچتا ہوں
طور جانا کوئی لازم تو نہیں
جھانک کر خود میں نظارہ کیجئے
’لازم تو نہ تھا‘ کیا جائے تو!!
طور جانا کوئی لازم تو نہ تھا
جھانک کر خود میں نظارہ کیجئے
مجھے دولختی کا احساس ہو رہا ہے سر کچھ تشنگی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے آپ دیکھ لیجئے اگر یہ بہتر ہے تو اسی کو قبول کر لیتا ہوں
اور آخر میں آپ کا بہت بہت شکریہ جسے ادا کرنا میں اکثر بھول جاتا ہوں
 
الف عین

لائبریرین
آرزو سے خطاب ہو تو بڑے احترام سے مخاطب کرنا تھا، محترمہ آرزو صاحبہ وغیرہ، کہ دوسرے مصرع میں احترام کا صیغہ ہے۔ (اہنی پسند کا سمائلی لگا لو)!!
تشنگی کی کیفیت محسوس ہوتی ہو تو ٹھیک ہے، تمہارا مصرع بھی غلط تو نہیں، محض ایک مشورہ دیا تھا کہ یوں کیسا لگتا ہے؟
 
بہت اچھے اشعار ہیں ۔۔کہتے رہیں ۔۔۔کہتے رہیں۔۔کسی دن خوب کہنے لگیں گے ۔۔۔کچھ اس طرح کا کہ پھر ۔۔۔کہنے کی ضرورت نہ ہوگی ۔۔۔لوگ خود کہیں گے ۔۔۔عباد کچھ کہیں نا۔۔
خوش رہیں ۔۔آباد رہیں ۔۔۔سلامت رہیں ۔۔اور تگ و دو کے سنگ بنا بنا کرکاغذ پر مارتے رہیں ۔۔یہی سنگ ایک دی ہیر ے جواہرات بنیں گے ۔۔ان شاء اللہ
 
عباد اللہ

محفلین
آرزو سے خطاب ہو تو بڑے احترام سے مخاطب کرنا تھا، محترمہ آرزو صاحبہ وغیرہ، کہ دوسرے مصرع میں احترام کا صیغہ ہے۔ (اہنی پسند کا سمائلی لگا لو)!!
ھاھاھا سر سمائیلیز کا مجھے زیادہ تجربہ نہیں

تشنگی کی کیفیت محسوس ہوتی ہو تو ٹھیک ہے، تمہارا مصرع بھی غلط تو نہیں، محض ایک مشورہ دیا تھا کہ یوں کیسا لگتا ہے؟
بہتر
 
عباد اللہ

محفلین
بہت اچھے اشعار ہیں ۔۔کہتے رہیں ۔۔۔کہتے رہیں۔۔کسی دن خوب کہنے لگیں گے ۔۔۔کچھ اس طرح کا کہ پھر ۔۔۔کہنے کی ضرورت نہ ہوگی ۔۔۔لوگ خود کہیں گے ۔۔۔عباد کچھ کہیں نا۔۔
خوش رہیں ۔۔آباد رہیں ۔۔۔سلامت رہیں ۔۔اور تگ و دو کے سنگ بنا بنا کرکاغذ پر مارتے رہیں ۔۔یہی سنگ ایک دی ہیر ے جواہرات بنیں گے ۔۔ان شاء اللہ
بہت بہتر شاہ جی بہت شکریہ
 
Top