رائیل برٹیش پاکستان

حامد محمود

محفلین
یہ اُس وقت کی بات ہے جب پاکستان نیا نیا آزاد ہوا تھا۔ لیکن معلوم نہیں آزاد ہوا بھی تا کہ نہیں یا یہ کوئی نیا ڈراما تھا برٹیش حکومت کا۔ جب پاکستان آزاد ہوا تھا تو حکومت پاکستان کو یہ اجازت نہ تھی کہ وہ اپنی مرضی کے نوٹ جاری کر سکیں۔ اِس لے جب بھی کوئی نوٹ جاری کیا جاتا تھا اُس پر شاہ جان ششم کی تصویر ہی لگی ہوتی تھی۔
75e8316.jpg

9962cff.jpg

bd5ab00.jpg

e5c6ad6.jpg

0d66977.jpg

248db3a.jpg
 
سائیں جی

لیکن بھائی جان اس میں تو انڈیا کے نوٹ بھی ھے۔۔۔۔۔مطلب ان پہ بھی یہی پابندی تھی۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
 
زیک

مسافر

بات پابندی کی نہیں تھی۔ نئے نوٹ کے ڈیزائن اور چھپائی میں وقت لگتا ہے۔ اس لئے برٹش انڈیا ہی کے نوٹ استعمال ہوتے رہے شروع میں۔ ان پر بس ایک پاکستان کی مہر تھی۔
 
یاز

متفق۔
اور اگر پہلے ہی دن جوشِ جذبات میں آ کر اپنے نوٹ چھاپ بیٹھتے تو ٹوٹی پھوٹی معیشت بھی یکدم و یکسر تباہ ہو جانی تھی۔
 
آخری تدوین:

حامد محمود

محفلین
حکومتِ پاکستان خوب لکھا ہے ان نوٹوں پر۔ :)
جن نوٹوں پر حکومتِ پاکستان نہیں لکھا وہ نوٹ انڈیا میں چلتے تھے۔ میں نے ایک ایسا نوٹ بھی دیکھا ہے جس پر حکومتِ پاکستان لکھا تھا لیکن کسی نے سلوشن ٹیپ کے ذریعے اُس کو چھپانے کی کوشش کی ہوئی تھی تاکہ اُس نوٹ کو انڈیا میں چلایا جا سکے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

تو کیا انڈیا میں اب تک یہی نوٹ چل رہے ہیں؟ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
جن نوٹوں پر حکومتِ پاکستان نہیں لکھا وہ نوٹ انڈیا میں چلتے تھے۔

چونکہ وہ متحدہ ہندوستان تھا اس لئے آزادی کے فوراً بعد یہ نوٹ انڈیا پاکستان دونوں میں ہی استعمال ہونے تھے، یا ہندوستان نے ماؤنٹ بیٹن کا تانگہ روانہ ہونے کے فوراً بعد گاندھی جی کی تصویر والے نوٹ جاری کر دیے تھے؟ :)
 
انٹرنیٹ اور خصوصاً فیس بک وغیرہ کی آمد کی بدولت ایسے مفکر حضرات (جن کو غیرت بریگیڈ بھی کہہ سکتے ہیں) کی ایک پود نے جنم لیا ہے، جو یہ سمجھنے میں خود کو حق بجانب پاتے ہیں کہ آزادی کا مطلب ہی یہی ہونا چاہئے تھا کہ فوری طور پہ
جو نقشِ کہن تم کو نظر آئے، مِٹا دو
وغیرہ
معاملہ صرف ان نوٹوں تک ہی محدود نہیں ہے، بے شمار معاملات میں آپ کو ایسے حضرات کی ماہرانہ رائے اسی قسم کی ملے گی۔ جس کا حقیقی علمِ معاشیات، بین الاقوامی سیاسیات و سفارت کاری وغیرہ سے دور دور تک کا واسطہ نہ ہو گا۔
 
Top