ذہانت اور پختگی کی نشانی

ذہانت اور پختگی کی یہ نشانی ہوتی ہے کہ دوسروں کو سنا جائے ، سوچا زیادہ ، بولا کم جائے اور جو بولا جائے اس پر قائم رہ کر عمل کیا جائے ۔ دوسروں کو الزام دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکا جائے ۔ جو بات کریں وہ حقائق کی بنیاد پر ہو اور گفتگو وزن رکھتی ہو۔

ہمیں بلا تفریق اور الحاق یا طرف داری سے بالا تر ہوکر ، انہیں اصولوں کو معیار رکھتے ہوئے ، سوچنا چاہیے کہ ہمارے ارد گرد کے ماحول میں کون سے دوست ، قائدین یا سیاستدان پختہ ، ذہیں ، قول کے پکے ، باعمل کہلانے اور اعتماد کے قابل ہیں۔
 
Top