ذہانت اور سمجھداری میں فرق

ذہانت اصل ہے، اور سمجھداری فرع ہے مطلب یہ کہ ذہانت کئی عناصر کا مجموعہ ہے، جن میں ایک سمجھداری ہے، عقل ہے، ادراک ہے، شعور ہے، اور یہ تمام چیزیں حواس خمسہ کے ذریعے انسان کو حاصل ہوتی ہیں۔ اگر حواس خمسہ سے ایک بھی چیز کم ہو جائے تو وہ انسان عام انسانوں کی طرح معاشرے میں ویسے نہیں رہ سکتا جیسا کہ دوسرے انسان رہ رہے ہوتے ہیں انہیں زندگی کے کسی نہ کسی موقعے پر اس چیز کی کمی کا احساس ضرور ہوتا ہے ، اور بعض لوگوں کو اکثر مواقع پر۔ اسی طرح ادراک ، وقوف، شعور، سمجھ اور ادراک ذہانت کے عناصر ہیں ان میں سے ایک بھی کم ہو جائے تو انسان ذہین نہیں کہلاتا۔ اگر اسلامی تناظر میں دیکھا جائے تو یہ تمام چیزیں بھی اس وقت بے معنیٰ ہو جاتی ہیں جب انسان اللہ کونہیں پہچان سکتا، لہٰذا اس کے مطابق معرفت الہیٰ ذہانت کا سب سے بنیادی جزہے۔
 
Top