ذکراس پری وش کا......

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آں ہاں تو مجھ میں مردانہ صفات زیادہ ہیں اسکا مطلب ہے
افسوس کہ میں نے یہ نہیں پڑھی اب تو پڑھنا پڑے گا
کسی کے پاس لنک ہو تو مجھے عنایت کر دے پلیزززززز :)

تعبیر کیا آدم بو آدم پکارے گی کہ اب تو آپکی بو ہی نہیں آتی محفل پر​
بلکہ اب تو یہاں آتے ہی میں یہ کہتی ہوں کہ "ایک تھا غالب "​
باقیوں پر بھی بہت خوب لکھا ہے خاص کر سارہ خان پر تو ایک دم فٹ لکھا ہے​
بہت بہت شکریہ مجھے یاد رکھنے اور اتنا دلچسپ لکھنے پر​
ہائیں۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟
یہ مردانہ صفات کہاں سے بیچ میں ٹپک پڑیں؟؟
شہزاد ایک فیمیل کردار ہے، اور اردو ادب میں میرا سب سے پسندیدہ کردار ، یا یوں سمجھ لیں کہ آئیڈیل کردار
شہزاد سے شاید آپ سمجھیں کہ وہ کوئی لڑکا تھا۔ جی نہیں وہ اس ناول کی ہیروئن ہیں
ابن انشا کے مطابق وہ اردو ناولوں کا "گرنتھ صاحب" ہے ہاہاہاہاہاہاہاہاہا اس کے 1521 صفحات ہیں

زاد عمرہ کا مطلب ہے اللہ ان کو لمبی عمر دے

ویسے افسوس ہوا کہ آپ کو قرآن مجید کی آیات بھی نظر نہیں آئیں اور آپ نے خود سے فرض کر لیا کہ ایسا ہوگا ویسا ہوگا
میں نے سورۃ النسا اور سورۃ یوسف کی آیات کا حوالہ بھی دیا تھا اور باقاعدہ وضاحت بھی کی تھی
امید ہے اب خود سے کوئی رائے قائم نہیں کر لیں گی، چلیں میری طرف سے سفید جھنڈا لہرایا جا رہا ہے، اب صلح کی جائے رانی جھانسی جی
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یار تحریر تو ہمیشہ کی طرح عمدہ ہے لیکن ایک کمی ہے۔آپ نے یہاں پر عمریں کیوں نہیں لکھیں
جیسے تعبیر آپی کی عمر صرف 90 سال ہے
یار میں ہڈی پسلی کی سلامتی کے ساتھ اچھا نہیں لگتا کیا؟؟؟:atwitsend:
اور نوے سال کس جنم کی بتا رہے ہو؟؟؟؟ اہرامِ مصر جب تعمیر ہوئے تھے تب بھی محترمہ ان کی تعمیر کیلئے چندہ جمع کرتی پائی گئی تھیں ، خود ہی اندازہ کر لو کہ اتنی پرانی تعبیر کا خواب سوری عمر کا حساب کون لگائے:laugh:
 

عمر سیف

محفلین
آنسہ محترمہ سارہ خان صاحبہ​
پرانے وقتوں کی بات ہے(زیادہ نہیں یہی کوئی چار سو ارب سال) جب پاک صاف اردو محفل کی آبادی کم تھی اور یہاں صرف بااخلاق محفلین ہی پائے جاتے تھے(صحیح) ، سنا ہے تب محفل پر سارہ جی کا طوطی بولتا تھا(طوطا طوطی دونوں) ۔ اب شاید"مضمحل ہو گئے قویٰ غالبؔ "والی صورتحال در پیش ہے ، وگرنہ ان جیسی فعال ترین محفلین کا یوں چپ سادھ لینا اور ہفتوں بلکہ مہینوں کوئی تھریڈ پوسٹ نہ کرنا آسانی سے ہضم ہونے والی بات نہیں(اب ایسی بھی کوئی بات نہیں) ۔​
وارث بھائی کے بعد یہ دوسری محفلین ہیں جن پر مجھے شک نہیں(ویری گُڈ) بلکہ پکا یقین ہے کہ یہ آرڈر پر تیار شدہ ہیں (اچھا)۔ اتنی لمبی قطار تو نادرا کے دفتر کے باہر ، یا یوٹیلٹی سٹورز کے سامنے بھی نہیں ہوتی ، جتنی قطار اندر قطار ان میں خوبیاں ہیں :)D صحیح :ROFLMAO::ROFLMAO: :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO: ) ، وہ کونسی خوبی ہے جو ان میں نہیں پائی جاتی ہے(@سارہ خان گنواؤں ؟؟؟)۔ ذہانت تو ان پر ختم ہے(انہی پہ ختم ہونی تھی :D ) (حالانکہ مشہور ہے کہ خواتین کم عقل ہوتی ہیں (مشہور نہیں، بہت مشہور) ، ان کو دیکھنے کے بعد (@ سارہ خان ، دیکھنے کے بعد ؟؟؟ ) یہ بات ایک پُر تعصب بکواس لگتی ہے (یہاں آپ غلطی کر گئے) )سونے پہ سہاگہ ان کی انتہائی اعلیٰ حس مزاح :)D:D:D:D:D:D:D بہت اعلٰی بھئی بہت اعلٰی ) ، نہ صرف بہترین مذاق کر تی ہیں (بہترین بلکہ بہت بہترین)، بلکہ دیگر سڑیل(دیگر میں شامل ہیں :D ) قسم کی لڑکیوں کے بر عکس مذاق برداشت بھی کرتی ہیں (یہ تو سولہ آنے سچ ہے بہت برداشت کرتی ہے) ، لیکن ان کا جوابی حملہ مقابل کو چاروں شانے چت کرنے میں دیر نہیں لگاتا (ٹائیکوانڈو جانتی ہیں)۔"کھیل ہی کھیل میں" والے زمرے میں ذہانت آزمائیے والے سارے کھیل انہی کے ہاتھوں معرض ِ تھریڈ ہوئے ہیں (ذہین جو ٹھہریں)۔ اس سب کے علاوہ حیران کن بات ان کی سادہ مزاجی ہے :)D:D:D:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::D:D:D:D:D:D:D:D:D ) ۔ نہایت ہی سادہ دل اور نہایت ہی سادہ مزاج واقع ہوئی ہیں (واقعی) ۔ محفل پر کسی کو مدد کی ضرورت ہو یا کسی مفید مشورے کی تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ، سارہ خان ہیں نا!!!! (یوں کہیں کہ 1122 کی سروس سارہ خان نے محفل پہ شروع کی )
شعر و ادب کا نہایت اعلیٰ ذوق پایا ہے (بہت اعلٰی بئی بہت اعلٰی) ، عام لڑکیوں کی طرح پروین شاکر ، نوشی گیلانی کی بجائے کلاسیکی اردو ادب پڑھنے کی شوقین ہیں (اوہووووو) ۔ ڈپٹی نذیر احمد کی تمیز دار بہو یعنی اصغری میڈم ان کے سامنے پانی بھرتی نظر آتی ہیں (@سارہ خان پانی بھرنے کا کام کب شروع کیا ؟؟) ۔ فارغ بیٹھنا تو شاید ان کی فطرت میں نہیں (یہ تو کوئی مجھ سے پوچھے) ، کچن تو خیر سے جاگیر ہی خواتین کی ہے ، مگر ماشاءاللہ آپ استانی جی بھی ہیں (ماسٹرنی) ، اور جہاں تک میرا اندازہ ہے یہ بچوں کی پسندیدہ ترین اور آئیڈیل ٹیچر ہونگی (نا ایسا بالکل نہیں)۔​
ننھی منی بچیوں سے جب والدین پوچھتے ہونگے کہ:۔ گڑیا آپ بڑی ہو کر کیا بنو گی ۔ تو جواب ملتا ہوگا :۔ مس سارہ جیسی ٹیچر بنوں گی۔(ہاہاہا ۔۔۔ لطیفہ آف دی سنچری)
سکول سے چھٹی کے بعد جہاں لیپ ٹاپ کی شامت آتی ہے وہیں ان کے ایک ہاتھ میں شعاع، پاکیزہ ، کرن یا خواتین ڈائجسٹ میں سے کوئی ایک رسالہ بھی ہوتا ہے (سب سہیلیاں ہیں)۔ موئے نیٹ کا کیا معلوم کب سست پڑ جائے ، اب اتنی دیر سارہ جی فارغ تو نہیں نا بیٹھ سکتیں ، اس لیے فرحت اشتیاق ، رخسانہ نگار، فائزہ افتخار ، عمیرہ احمد کی خبر لینے لگ جاتی ہیں ۔ (اچھی خبر لیتی ہیں، سب کو ٹھیک کرکے رکھ دیا ہے۔)
سارہ خان مجھ سے کنٹرول نہیں ہو رہا تھا۔ اتنی تعریف تمھاری سنی نہیں نا کبھی :D ۔۔ اور پھر تمھیں پری وش بھی کہہ دیا :D ۔ مضمون سمجھ کے پڑھنا ، میرے چاروں شانے چت کرنے نا بیٹھ جانا :D ، (باز تو تم نے آنا نہیں)، کھلی چھٹی ہے۔ ویسے ایک بات تو سچ کہی چھوٹاغالبؔ نے برداشت تم نے بہت کیا ہے۔ خوش رہو ۔
 
یار میں ہڈی پسلی کی سلامتی کے ساتھ اچھا نہیں لگتا کیا؟؟؟:atwitsend:
اور نوے سال کس جنم کی بتا رہے ہو؟؟؟؟ اہرامِ مصر جب تعمیر ہوئے تھے تب بھی محترمہ ان کی تعمیر کیلئے چندہ جمع کرتی پائی گئی تھیں ، خود ہی اندازہ کر لو کہ اتنی پرانی تعبیر کا خواب سوری عمر کا حساب کون لگائے:laugh:
یار تمہیں تو اندر کی باتوں کا بھی پتہ ہے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اتنے اچھے تبصرے کے بعد اس قدر رسمی جملے؟؟؟؟؟:brokenheart2:

خیر شکر ہے آپ کو تحریر پسند آئی ، کیا میں اسے کچھ اور لکھنے کی اجازت سمجھوں؟؟؟؟:grin:
آپ پر بہت پہلے ہی لکھا جا چکا ہوتا لیکن وجہ تو آپ پڑھ ہی چکی ہیں
یہ سب لکھنے سے پہلے میں نے باقاعدہ مہ جبین آپی سے ضمانت لی تھی کہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں وہی بچائیں گی:grin:
رسمی جملے نہیں بلکہ مجھے ایسا ہی لگتا ہے کہ اگر کوئی آپ کے لئے کچھ لمحے بھی نکالتا ہے تو اس کا شکریہ ادا کرنا ضروری ہے۔:)
تحریر واقعی پسند آئی۔ لیکن اب مزید لکھنے کو کچھ باقی تو نہیں بچا میرے خیال میں۔ ویسے بھی میں اپنا شمار قابلِ ذکر محفلین میں نہیں کیا کرتی :)
مہ جبین آنٹی کا نام لے لیا تو آپ کی بچت ہو گئی ورنہ میں کیانی انکل کو فون کھڑکانے ہی والی تھی۔ :openmouthed:
 

تبسم

محفلین
استادِ محترم کے اشعارناواقف لوگوں کیلئے بے شک صرف اشعار ہوتے ہیں ، مگر محمد وارث مرزا جیسے جی داروں کیلئے دیوانِ غالبؔ کا ہر شعر ایک حیرت کدہ ہے ۔ سمجھ تو خیر میری بھی پوری سوری ہے مگر جو تھوڑی بہت آتی ہے وہ مجھے حال سے بے حال کرنے کو کافی ہوتی ہے ۔ پھر جو غالبؔ کے شعر میں ڈبکیاں لگانا شروع کرتا ہوں ، تو غوطے کھاتا کھاتا ڈوب جاتا ہوں ، مگراس ڈوبنےکا مزہ ایسا ہے کہ باز آنے کو دل نہیں مانتا۔ایسا ہی ایک حیرت کدہ یہ بھی ہے۔۔:۔​
ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا​
بن گیا رقیب آخر جو تھا راز داں اپنا​
میں پہلے ہی بتا دوں کہ میں یہ جو کچھ لکھ رہا ہوں ، اس حیرت کدے میں بیٹھ کر لکھ رہا ہوں اور یہ جانچنے کیلئے لکھ رہا ہوں کہ کیا یہ واقعی سچ بھی ہے یا نہیں ۔ اس لیے تحریر کے پڑھنے سے پیش آمدہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات ، یا مابعد ضمنی اثرات کا فدوی ہر گز ہرگز ذمہ دار نہ ہوگا۔​
آنسہ محترمہ تعبیر صاحبہ (زاد عمرہ)​
اگر آپ اردو محفل پر نئے ہوں اور آپ کو کوئی محترمہ ایک ہاتھ میں مائیک اور ایک ہاتھ میں سوالوں کی شیطان کی آنت جتنی لمبی سوالوں کی فہرست تھامے ، عشرت ثاقب جیسی صورت بنائے اور زبان کے معاملے میں مہربخاری کو پیچھے چھوڑتی ہوئی نظر آئیں ، تو ہر گز گھبرائیے مت ، آپ جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے سٹوڈیوز میں غلطی سے نہیں جا گھسے ، آپ ٹھیک جگہ ہی آئے ہیں ، اسی کہکشاں کو اردو محفل کہا جاتا ہے ، اور ان سے ملیے یہی تو ہیں اردو محفل کی ہر دلعزیز ترین محفلین محترمہ تعبیر صاحبہ۔ بے شک آپ کو ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے مگر اس غلط فہمی سے نکل آئیے کہ ان کو بھی آپ سے مل کر اچھا لگا ۔ ہاں اگر آپ کے پاس کچھ یادگار ، اور دھانسو قسم کی تصویریں ہیں ، تو محفل پر پوسٹ کر دیں،اور امیدِ بہار رکھ۔​
ان سے پنگا لینا دنیا کا سب سے خطرناک کام ہے ، اس سے بہتر ہے بندہ چنگ چی پر بیٹھ کر برمودا ٹرائی اینگل چلا جائے ۔ جس کو یہ زعم ہو کہ مجھے کوئی لاجواب نہیں کر سکتا ، وہ مجھے تعبیر میڈم کا سامنا کر کے دکھائے ، لگ پتا جائے گا۔ایک دن میری جو شامت آئی ان کا نام پوچھ لیا ، جواب میں فرمایا :۔" مورکھ اگر نام ہی بتانا ہوتا تو بھلا تعبیر کیوں لکھتی ۔۔۔ ۔ "اور میں اپنا سا منہ لے کر رہ گیا ۔​
کمال کی حسِ مزاح پائی ہے ، سونے پہ سہاگہ ان کی حاضر جوابی ۔ ادھار رکھنے کی ہر گز قائل نہیں ہیں ۔ کہتے ہیں گیدڑ کی جب شامت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ۔ مگر خدا جھوٹ نہ بلوائے جب کسی "شوخے" کی شامت آئے تو وہ تعبیر سے پنگا لے لیتا ہے ۔ ایسے ہی کسی بد قسمت کی جب شامت تشریف لائے تو پھر اسے اللہ ہی بچائے تو بچائے ورنہ میڈم اس کے وہ لتے لیں گی ، کہ اسے نہ صرف چھٹی ، ساتویں ، بلکہ پانچویں ، چوتھی ، تیسری، دوسری ، پریپ ، نرسری کا اور بعض صورتوں میں توپلے گروپ کا بھی دودھ یاد آ جاتا ہے ۔​
علی پور کا ایلی کی شہزاد سے اگر آپ واقف ہیں ، تو بتائیے شہزاد اور تعبیر میں کتنے فیصد مماثلت ہے؟؟؟ اگر آپ نے پائریٹس آف دی کیربین آن سٹرینجر ٹائیڈز دیکھی ہے تو آپ کو وہ خطرناک جل پریاں یاد ہونگی ، جو کیپٹن باربروسہ ، اور بلیک بئیرڈ کے ملاحوں کا حشر نشر کر دیتی ہیں ۔ مجھے شک نہیں پکا یقین ہے کہ تعبیر بھی جل پری ہے ۔ اس سے پہلے کہ میری شامت آئے ،اور تعبیر میڈم آدم بو ۔۔۔ ۔ آدم بو ۔۔۔ ۔ آدم بو کرتی یہاں آ دھمکیں میں تو پتلی گلی سے نکل لیتا ہوں ، آپ بھی جتنی جلدی ہو سکے یہاں سے کھسکنے کی کوشش کریں ۔ تعبیر سے کچھ بعید نہیں۔۔۔ ۔۔​
آنسہ محترمہ سارہ خان صاحبہ​
پرانے وقتوں کی بات ہے جب پاک صاف اردو محفل کی آبادی کم تھی اور یہاں صرف بااخلاق محفلین ہی پائے جاتے تھے ، سنا ہے تب محفل پر سارہ جی کا طوطی بولتا تھا ۔ اب شاید"مضمحل ہو گئے قویٰ غالبؔ "والی صورتحال در پیش ہے ، وگرنہ ان جیسی فعال ترین محفلین کا یوں چپ سادھ لینا اور ہفتوں بلکہ مہینوں کوئی تھریڈ پوسٹ نہ کرنا آسانی سے ہضم ہونے والی بات نہیں ۔​
وارث بھائی کے بعد یہ دوسری محفلین ہیں جن پر مجھے شک نہیں بلکہ پکا یقین ہے کہ یہ آرڈر پر تیار شدہ ہیں ۔ اتنی لمبی قطار تو نادرا کے دفتر کے باہر ، یا یوٹیلٹی سٹورز کے سامنے بھی نہیں ہوتی ، جتنی قطار اندر قطار ان میں خوبیاں ہیں ، وہ کونسی خوبی ہے جو ان میں نہیں پائی جاتی ہے۔ ذہانت تو ان پر ختم ہے (حالانکہ مشہور ہے کہ خواتین کم عقل ہوتی ہیں ، ان کو دیکھنے کے بعد یہ بات ایک پُر تعصب بکواس لگتی ہے )سونے پہ سہاگہ ان کی انتہائی اعلیٰ حس مزاح ، نہ صرف بہترین مذاق کر تی ہیں ، بلکہ دیگر سڑیل قسم کی لڑکیوں کے بر عکس مذاق برداشت بھی کرتی ہیں ، لیکن ان کا جوابی حملہ مقابل کو چاروں شانے چت کرنے میں دیر نہیں لگاتا۔"کھیل ہی کھیل میں" والے زمرے میں ذہانت آزمائیے والے سارے کھیل انہی کے ہاتھوں معرض ِ تھریڈ ہوئے ہیں۔ اس سب کے علاوہ حیران کن بات ان کی سادہ مزاجی ہے ۔ نہایت ہی سادہ دل اور نہایت ہی سادہ مزاج واقع ہوئی ہیں ۔ محفل پر کسی کو مدد کی ضرورت ہو یا کسی مفید مشورے کی تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ، سارہ خان ہیں نا!!!!​
شعر و ادب کا نہایت اعلیٰ ذوق پایا ہے ، عام لڑکیوں کی طرح پروین شاکر ، نوشی گیلانی کی بجائے کلاسیکی اردو ادب پڑھنے کی شوقین ہیں ۔ ڈپٹی نذیر احمد کی تمیز دار بہو یعنی اصغری میڈم ان کے سامنے پانی بھرتی نظر آتی ہیں ۔ فارغ بیٹھنا تو شاید ان کی فطرت میں نہیں ، کچن تو خیر سے جاگیر ہی خواتین کی ہے ، مگر ماشاءاللہ آپ استانی جی بھی ہیں ، اور جہاں تک میرا اندازہ ہے یہ بچوں کی پسندیدہ ترین اور آئیڈیل ٹیچر ہونگی ۔​
ننھی منی بچیوں سے جب والدین پوچھتے ہونگے کہ:۔ گڑیا آپ بڑی ہو کر کیا بنو گی ۔ تو جواب ملتا ہوگا :۔ مس سارہ جیسی ٹیچر بنوں گی۔​
سکول سے چھٹی کے بعد جہاں لیپ ٹاپ کی شامت آتی ہے وہیں ان کے ایک ہاتھ میں شعاع، پاکیزہ ، کرن یا خواتین ڈائجسٹ میں سے کوئی ایک رسالہ بھی ہوتا ہے۔ موئے نیٹ کا کیا معلوم کب سست پڑ جائے ، اب اتنی دیر سارہ جی فارغ تو نہیں نا بیٹھ سکتیں ، اس لیے فرحت اشتیاق ، رخسانہ نگار، فائزہ افتخار ، عمیرہ احمد کی خبر لینے لگ جاتی ہیں ۔​
آنسہ محترمہ فرحت کیانی صاحبہ​
جتنا شاعرانہ ان کا نام ہے اتنی ہی با رعب ان کی شخصیت ہے، یہ اردو محفل کی واحد محفلین ہیں جن پر لکھتے ہوئے میری انگلیاں کانپ رہی ہیں ۔اب ایسا بھی نہیں کہ میں کیا نیوں سے واقف نہیں ، حدیقہ کیانی تب سے میری پسندیدہ گلوکارہ ہیں ، جب وہ پی ٹی وی پر بچوں کے ایک پروگرام میں آتی تھیں ۔ اشفاق کیانی صاحب تو پاکستان کے سپہ سالار ہوئےنا ،بقول ملکہ ترنم :۔ میرا کرنیل نی، میرا جرنیل نی"اور اسی سلسلے کا اگلا سنگ میل آپ محترمہ ہیں ، یعنی کہ میری پسندیدہ محفلین کی لسٹ میں شامل ہیں ۔البتہ اس کے پیچھے ایک کہانی ہے ۔۔۔ ۔۔​
ایک دو تین دفعہ کا ذکر ہے پاک صاف اردو محفل پر ایک بد اخلاق محفلین نیا نیا آیا ، ایک مرتبہ جب اسے مدد کی ضرورت تھی ، تو وہ مدد کی تلاش میں پیاسے کوے کی طرح ادھر ادھر اڑا ، آخر اسے ایک باغ میں فرحت کیانی بیٹھی نظر آئیں ، ان کے سر پہ لائبریرین ہونے کا تاج جگمگا رہا تھا۔ یہ دیکھ کر بد اخلاق محفلین کو اطمینان ہوا کہ چلو اب مدد حاصل ہو جائے گی ، مگر فرحت جی نے جو ایک اجنبی کو یوں منہ اٹھائے آتے دیکھا ، تو سخت بد مزہ ہوئیں ۔ بداخلاق محفلین نے منمنا کے صورتحال بیان کی اور رہنمائی کا چندہ مانگا۔ انہوں نےماتھے پہ تیوری ڈال کے کہا :۔" میری امی نے مجھے اجنبی لڑکوں سے بات کرنے سے سختی سے منع کیا ہوا ہے ۔ چلو اب یہاں سے چلتے پھرتے نظر آؤ "، بے چارے نے کہا :۔ "کم از کم ورکنگ زون تک تو رہنمائی کر دیں "۔ مگر پرنالہ وہیں کا وہیں رہا:۔" کہا تو ہے میں اجنبی لڑکوں سے بات نہیں کرتی ، اب جاتے ہو، یا بلاؤں جلادوں کو؟"۔ بداخلاق محفلین تو ویسے ہی بی بی لوگوں سے دور رہنے میں عافیت جانتا تھا اب جو یہ سلوک پایا تو آئندہ کیلئے توبہ کر لی۔ پھر جب کافی عرصے (یعنی چھ مہینے) بعدجو ایک تھریڈ پر تبادلہ خیالات ہوا تو ان پر واضح ہوا کہ یہ اتنا بھی بد اخلاق اور خبطی نہیں جتنا اس کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے ، اور مجھ پر بھی واضح ہوا کہ یہ اتنی بھی ڈراؤنی نہیں ہیں جتنا میں نے انہیں سمجھ لیا تھا۔​
خواتین کی چلتی زبان تو ضرب المثل ہے ، مگر ان کا کم بولنا ضرب المثل ہے ۔ان پر " غالبؔ ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دوست"والا مصرعہ بے حد و بے حساب فٹ آتا ہے ، اس سے پہلے کہ کوئی مجھے بھی مہمل گو کہے ، اس بات کا بھی پسِ منظر بتاتا چلوں ۔ خیر سے آپ شگفتہ شگفتہ آپی کی سہیلی واقع ہوئی ہیں ، اور یہی بات قبلہ غالبؔ کا مصرعہ کہتا ہے کہ جتنی اچھی میری آپی ہیں اتنی ہی اچھی ان یہ سہیلی ہیں۔​
ایک بار شگفتہ شگفتہ آپی کے گھر جانا ہوا ، کافی دیر تک بھی جب آپی نے کوئی چائے پانی نہیں پوچھا تو ڈھیٹ بن کے مجھے ہی کہنا پڑا :۔ آپی! مانا کہ کنجوسی میں مس ورلڈ کا ٹائٹل آپ کے پاس ہے ، مگر بھائی کو تو ایک کپ چائے پلا دیں ۔ جواب میں شگفتہ شگفتہ آپی جی نے انکشاف فرمایا کہ چائے نہ سپریم کی نہ لپٹن کی ، چائے صرف اور صرف فرحت کے ہاتھ کی۔میں سمجھا آپی ایک کپ بچانے کے چکر میں مبالغہ آرائی کر رہی ہیں ۔ اور دل ہی دل میں دعا مانگی :۔ یا اللہ جیسے ملکہ بلقیس کو تخت سمیت حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار میں پہنچا دیا گیا تھا ، ویسی ہی کوئی مہربانی کر دے ، کم از کم ان کے دل میں شگفتہ شگفتہ آپی کے گھر آنے کا ہی خیال ڈال دے ،تاکہ ابھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے ، گھڑی شاید نہیں یقیناً قبولیت کی تھی ، اچانک ملکہ بلقیس وہاں آ پہنچیں ۔ میں نے موقع غنیمت جان کر چائے کا ذکر چھیڑ دیا ، اور ان سے اس مزے دار چائے کی ریسیپی کریدنے کی کوشش کی جس کی تعریف میں شگفتہ شگفتہ آپی بھی رطب اللسان تھیں ۔ اس مزے دار چائے کا راز تو نہیں کھلا ، البتہ چائے پلانے کا ایک مبہم سا وعدہ کر لیا گیا ۔ اب بقول قبلہ استاد محترم عرض کیا ہے :۔ ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن۔ خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک​
آنسہ محترمہ مدیحہ گیلانی صاحبہ​
آپ پاک صاف اردو محفل کے ان چند محفلین میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے دیکھا ہوا ہے ۔معلوم نہیں کس کا مصرعہ ہے مگر بلا مبالغہ ان پر صادق آتا ہے :۔"وہ چاند چہرہ ، ستارہ آنکھیں "۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام شامل ہے ، کیونکہ یہ دنیا کی واحد موئنث ہیں جو کم گوئی میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں ۔ دو سال سے اردو محفل پر موجود ہیں مگر مجال ہے جو کبھی بات کی ہو ۔ ہاں البتہ کبھی کبھار اطلاع ناموں کی فہرست میں ایک اطلاع یہ بھی شامل ہوتی تھی کہ مدیحہ گیلانی نامی محفلین نے آپ کی فلاں پوسٹ کو سراہا ہے ۔ وہ تو بھلا ہو فاتح کا جس نے ایک دن ان کی سلیمانی ٹوپی اتار کے ان کا تعارف پیش کر دیا اور یوں انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال بعد اردو محفل پر کوئی مراسلہ پوسٹ کیا ۔ مجھے توان سے مل کر بہت خوشی ہوئی ، ارے بھئی اپنے وسیب سے جو ہیں ۔​
سرائیکی زبان ویسے تو میٹھی ہے ہی ، مگر ان کے "ویڑھا " میں پوسٹ کیے گئے تبصرے پڑھ کے شوگر کو بھی شوگر ہو جائے ۔ ایک افواہ کے مطابق ان کا ایک ،ماسٹرز خراب ہو گیا تھا ، تو انہوں نے دوسرا ماسٹرز کر کے نہ صرف وسیب بلکہ پاکستان کی لڑکیوں کیلئے ایک روشن مثال قائم کی ، بلکہ اس پراپیگنڈے کا بھی منہ چڑایا کہ پاکستان میں صرف لڑکے ہی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتے ہیں ۔ سننے میں تو یہ بھی آیا ہے کہ ایم فل اور پھر پی ایچ ڈی کیلئے بھی زادِ سفر باندھ رکھا ہے ،(دروغ بر گردن راوی) کیا معلوم کب ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی شامت آ جائےاور یہ اسے بھی فتح کر کے دم لیں ۔​
کچھ کچھ غصے کی تیز ہیں ، خیر اب اتنا نک چڑھا تو بندہ بی اے پاس کر کے بھی ہو جاتا ہے یہ تو خیر سے ڈبل ڈگریوں پر قابض ہیں ۔ اپنے لہجے سے تو بہاولپور کی لگتی ہیں ، مگر یہ صرف اندازہ ہی ہے ، کہیں میری ہم ضلع ہی نہ ہوں ۔ان کے جو چند گنے چنے تبصرے اردومحفل پر پوسٹ ہوئے ان کو پڑھ کر تو کوئی کوڑھ مغز بھی سمجھ سکتا ہے کہ ان شعری اور ادبی ذوق بے حد اعلیٰ ہے۔ وسیب کو اپنی اس بیٹی پر فخر اور ناز ہے ۔​
آنسہ محترمہ تبسم فاطمہ صاحبہ​
ان کے بارے میں تو بااخلاق محفلین بھی سوائے ان کے نام کے کچھ نہیں جانتے تو بھلا بد اخلاق محفلین کیسے جانتا ہوگا ۔ مجھے تو کافی عرصہ معلوم ہی نہیں تھا کہ تبو جی بھی یہاں ہوتی ہیں ، وہ تو ایک دن محفل کی سالگرہ کے زمرے میں انہوں نے بد اخلاق محفلین کو بہترین مزاح نگار کے ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا۔ میں حیران پریشان بالکل نیوٹن والی کیفیت میں مبتلا سوچنے لگا یااللہ خیر ! آج کس بلا نے خانہ ءِ انوری کو نزول کیلئے تاک لیا ۔ زندگی میں پہلی بار کسی نے اتنی عزت سے مخاطب کیا تھا ، حیرانی تو ہونی ہی تھی ۔لیکن افسوس اتنا سوچنے کے بعد بھی میں نیوٹن کی طرح سائنس کیلئے کوئی نئی تھیوری دریافت نہیں کر پایا ۔​
اردو ایسے لکھتی ہیں جیسے کوئی پانچویں جماعت کی بچی املا لکھ رہی ہو۔یا تو یہ کبھی کبھار آن لائن ہوتی ہیں ، یا پھر گپ شپ کے علاقے سے باہر کم ہی جاتی ہیں ۔ اس لیے ان سے آمنا سامنا بہت کم ہوتا ہے (کم ا ز کم میرا)۔ امید تو یہی ہے کہ مزاح کو مزاح ہی سمجھتی ہونگی ۔ نہیں تو پھر سوری کر لیں گے​
فرہنگ:۔​
عشرت ثاقب :۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی نیوز کاسٹر۔​
مہر بخاری:۔ نجی نیوز ٹی وی چینل کی اینکر پرسن ہیں ، اور الفاظ اگلنے والی مشین کےنام سے مشہور ہیں۔​
چنگ چی :۔ چین سے درآمد شدہ موٹر سائیکلز سے پاکستان میں موٹر رکشا تیار کر لیے گئے ، عرفِ عام میں انہیں چاند گاڑی بھی کہا جاتا ہے۔​
نادرا:۔ پاکستان کا وفاقی ادارہ ہے جو قومی شناختی کارڈز جاری کرتا ہے ۔​
(اس ترتیب کو نمبرنگ نہ سمجھا جائے ، حروف تہجی کے حساب سے یہی ترتیب بنتی تھی)​
واہ واہ واہ کیا لکھا آپ نے غالب جی، بہت خوب ،بہت عمدہ ، زبردست ، اور بھی کچھ باقی رہے گیا ہے تو وہ بھی ۔
ہاں کیا کہا آپ نے پہلے تو میرا نام تبسم ہے تبسم فاطمہ نہیں ۔ مجھے یہاں آئے ہو ئے سال بھی نہیں ہوا تو آپ کیسے جان تے مجھے میں بھی نہیں جانتی تھی آپ کو وہ تو تازا ترین پوسٹ دیکھ رہی تھی تو نظر پڑ گئی تھی آپ کی کچھ لڑیوں پر وہ تب جب میں آف لاین ہو تی تھی ۔ رہی میرے آنے کی نا میں تو روز ہی آتی ہوں شمشاد بھائی سے پوچھ لیں۔ کیا کر ؤں انگریزی کیبوٹ سے لکھتی ہوں ۔ ہاں میں گپ شپ میں ہی زیادہ ہو تی ہوں جب آن لاین ہو تی ہوں تب۔ ہاں تو اب مجھے جو سمجھنا تھا سمجھ گئی میں اب آپ کیا کرئیں گے وہ سوچ بدل سکتے ہیں کیا آپ
پریشان نا ہوں میں کوئی بھی بات کا بُرا نہیں مانتی۔:)
 

تعبیر

محفلین
ہائیں۔۔۔ ۔۔؟؟؟؟؟
یہ مردانہ صفات کہاں سے بیچ میں ٹپک پڑیں؟؟
شہزاد ایک فیمیل کردار ہے، اور اردو ادب میں میرا سب سے پسندیدہ کردار ، یا یوں سمجھ لیں کہ آئیڈیل کردار
شہزاد سے شاید آپ سمجھیں کہ وہ کوئی لڑکا تھا۔ جی نہیں وہ اس ناول کی ہیروئن ہیں
ابن انشا کے مطابق وہ اردو ناولوں کا "گرنتھ صاحب" ہے ہاہاہاہاہاہاہاہاہا اس کے 1521 صفحات ہیں

اوہ نام سے لگا کہ کوئی حضرت ہیں
اب کوئی لنک ڈحوند کر دے تاکہ میں خود کو مزید جان سکوں :p
آپکا پسندیدہ کردار :eek: پھر اسے مجھ سے کیوں ملایا جبکہ میں تو آپکی ناپسندیدہ ممبر ہوں :laugh:
"گرنتھ صاحب" اب یہ کیا ہے؟؟؟

زاد عمرہ کا مطلب ہے اللہ ان کو لمبی عمر دے
اللہ نا کرے
اللہ بچائے لمبی عمر سے ورنہ سب انتظار میں ہونگے اوت کہیں گے کہ کمبخت بڑھیا کب مرے گی :p


ویسے افسوس ہوا کہ آپ کو قرآن مجید کی آیات بھی نظر نہیں آئیں اور آپ نے خود سے فرض کر لیا کہ ایسا ہوگا ویسا ہوگا
میں نے سورۃ النسا اور سورۃ یوسف کی آیات کا حوالہ بھی دیا تھا اور باقاعدہ وضاحت بھی کی تھی
امید ہے اب خود سے کوئی رائے قائم نہیں کر لیں گی، چلیں میری طرف سے سفید جھنڈا لہرایا جا رہا ہے، اب صلح کی جائے رانی جھانسی جی
نہیں سچ میں آیت نظر نہیں آئی کیونکہ دکھ اورجذباتی پن نے اندھا جو کر دیا تھا :p
ہان ویسے میرے اندازے اور رائے ہمیشہ غلط ہی ہوتی ہے
ہاہاہا صلح تو کب کی ہو گئی تھی
ویسے مجھے آپ کے ساتھ نوک جھونک میں زیادہ مزا آتا ہے :p
اس دفعہ ہاتھ ہولا کیوں رکھا جبکہ میں نے تو آپ کو ہمیشہ یہاں دوسروں کی واٹ ہی لگاتے دیکھا ہے
خوش رہیں اور اللہ آپکی عمر دراز کرے
ایک بار پھر بہت بہت شکریہ
اب آپ بھی ناراضگی چھوڑیں اور پھر سے ریگولر ہو جائیں یہاں :)
 

تعبیر

محفلین
یار تحریر تو ہمیشہ کی طرح عمدہ ہے لیکن ایک کمی ہے۔آپ نے یہاں پر عمریں کیوں نہیں لکھیں
جیسے تعبیر آپی کی عمر صرف 90 سال ہے
ہاہاہا
ٹہر جاؤ ابھی خبر لیتی ہوں :ROFLMAO:
بس 90 سال وہ سالگرہ تو میں نے دس سال پہلے منائی تھی
یار میں ہڈی پسلی کی سلامتی کے ساتھ اچھا نہیں لگتا کیا؟؟؟:atwitsend:
اور نوے سال کس جنم کی بتا رہے ہو؟؟؟؟ اہرامِ مصر جب تعمیر ہوئے تھے تب بھی محترمہ ان کی تعمیر کیلئے چندہ جمع کرتی پائی گئی تھیں ، خود ہی اندازہ کر لو کہ اتنی پرانی تعبیر کا خواب سوری عمر کا حساب کون لگائے:laugh:
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
ارے بھول گئے میں تو ممی تھی یہ سب تو آپ ہی کی جوگی،سنایاسی اور درویشی کرامات اور شکتیوں کا نتیجہ ہے
 
آنسہ محترمہ مدیحہ گیلانی صاحبہ​
آپ پاک صاف اردو محفل کے ان چند محفلین میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے دیکھا ہوا ہے ۔معلوم نہیں کس کا مصرعہ ہے مگر بلا مبالغہ ان پر صادق آتا ہے :۔"وہ چاند چہرہ ، ستارہ آنکھیں "۔​
محترم اویس صاحب! میں آپ کے یہ جملے پڑھ کر حیران ہوں کہ کیا لکھوں اور کیا نہ لکھوں۔ اس قسم کا بازاری اندازِ تخاطب۔ لاحول ولا قوۃ
آپ بتانا پسند فرمائیں گے کہ آپ نے مجھے کب اور کہاں دیکھا؟
رہی بات عبید اللہ علیم مرحوم کا اس مصرع کی تو اسے آپ اپنی رشتے دار اور جاننے والیوں کے لیے سنبھال رکھیے تو ممنون ہوں گی۔
 

فاتح

لائبریرین
محترم اویس صاحب! میں آپ کے یہ جملے پڑھ کر حیران ہوں کہ کیا لکھوں اور کیا نہ لکھوں۔ اس قسم کا بازاری اندازِ تخاطب۔ لاحول ولا قوۃ
آپ بتانا پسند فرمائیں گے کہ آپ نے مجھے کب اور کہاں دیکھا؟
رہی بات عبید اللہ علیم مرحوم کا اس مصرع کی تو اسے آپ اپنی رشتے دار اور جاننے والیوں کے لیے سنبھال رکھیے تو ممنون ہوں گی۔
اوہ! ان محترم کا مراسلہ پڑھ کر تو ہم بھی باقی تمام محفلین کی طرح یہی سمجھے تھے کہ ان کی آپ سے ملاقات رہی ہے مگر۔۔۔ افسوس کہ یہ محض ایک بہتان تھا لیکن حیرت اس بات پر ہے کہ ان کے جملے کا مقصد کیا تاثر دینا تھا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top