[دیے کی آنکھ] تبصرے اور تجاویز

قیصرانی

لائبریرین
واہ جناب۔ الفاظ نہیں مل رہے کہ تعریف کی جائے۔ مگر ایک چھوٹی سی درخواست ہے۔ اگر شاعر صاحب کا تفصیلی تعارف کرا دیں تومہربانی ہوگی۔
قیصرانی
 
الف عین

لائبریرین
کوئی اس کتاب کی پروف ریڈنگ کر رہا ہے کیا۔ مکمل ہونے کے بعد پہلا یہی کام ہونا چاہئے۔
اگر نہیں تو کوئی رکن جس کا براڈ بینڈ کنکشچن ہو، ساری پوسٹس کاپی پیسٹ کر کے ایک واحد فائل بنا کر پوسٹ کر دیں تو میں اگلی فرصت میں دیکھ لوں۔ وہاب ٹائپنگ کی نہیں کی بورڈ کی غلطیاں کرتے ہیں۔ اور ۂ تو اردو ویب کے کی بورڈ میں ہے ہی نہیں۔ تنوین وہاب کو نظر نہیں آئی۔
 
جواب

محترم اعجاز صاحب کتاب میرے پاس موجود ہے اور یہ کتاب میرے ذمے۔ میر کے پہلے دیوان سے فرصت ملتے ہیں اسی کی پروف ریڈنگ میں شروع کردوں گا۔ لیکن فیض اور ساحر، کی کتابوں کا بھی کچھ سوچیں ان کی پروف ریڈنگ بھی تو ضروری ہے۔ اور یہ ذمہ داری کون اپنے سر لے گا ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
کوئی اس کتاب کی پروف ریڈنگ کر رہا ہے کیا۔ مکمل ہونے کے بعد پہلا یہی کام ہونا چاہئے۔
اگر نہیں تو کوئی رکن جس کا براڈ بینڈ کنکشچن ہو، ساری پوسٹس کاپی پیسٹ کر کے ایک واحد فائل بنا کر پوسٹ کر دیں تو میں اگلی فرصت میں دیکھ لوں۔ وہاب ٹائپنگ کی نہیں کی بورڈ کی غلطیاں کرتے ہیں۔ اور ۂ تو اردو ویب کے کی بورڈ میں ہے ہی نہیں۔ تنوین وہاب کو نظر نہیں آئی۔
جی استادٍ محترم، میرے پاس براڈ بینڈ ایک ایم بی اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ ہے۔ مگرمیں‌کیسے یہ کام کر سکتا ہوں۔ کچھ رہنمائی کر دیں‌تو؟
بے بی ہاتھی
 
الف عین

لائبریرین
ایک ایک پوسٹ (پہلی پوسٹ سے شروع کر کے یعنی صفحہ ایک سے( ہر پیغام کو کاپی کرو اور م س ورڈ یا او او او میں پیسٹ کر کے ایک ڈاک فائل بنا لو۔ فی الحال تو میں نفیس ویب نسخ میں ورڈ پروسیسنگ کر رہا ہوں کہ اس میں تخلّص وغیرہ کے نشانات موجود ہیں جو نفیس نستعلیق یا بہت سے فانٹس میں بشمول ایشیا ٹائپ نہیں ہیں۔ اور پھر اس فائل کو زپ کر کے منسلک کر دو۔ زپ یعنی کمپریسڈ فائل یہاں منسلک کی جا سکتی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
استاد محترم اگر برا نہ منائیں تو مجھے لنک عنایت کر دیں کہ کہاں سے کاپی کرنا ہے۔ میں فوراً کر کے بھیج دیتا ہوں۔اور کس پتے پر برقی ڈاک کروں؟ یہ بھی بتا دیجئے گا۔
بے بی ہاتھی
 
الف عین

لائبریرین
اس کتاب کی ذمّہ داری تو وہاب ہی لے رہے ہیں۔ تو ایسا کریں قیصرانی کہ فیض کی دونوں کتابوں کی فائل بنا دیں اور مجھے بھیج دیں۔
روابط:
زناں نامہ:
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2789
دستِ صبا
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2487
نقشِ فریادی
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2469
یہ اتنا مشکل تو نہیں ہے۔ اسی پیغام میں سب سے اوپر اردو شاعری کے لنک پر کلک کرنے سے شاعری کا پورا صفحہ کھل جاتا اور اس میں یہ کتابیں تلاش کر سکتے تھے۔
میرا ای میل ہے
aijazubaid@gmail.com
aijazakhtar@gmail.com
 
الف عین

لائبریرین
یہ تو بتاؤ کہ کیا یہ کتاب کاپی رائٹ سے آزاد ہو گئ ہے؟ میں نے اپنی لائبریری میں شامل تو کر لی ہے لیکن اب یہ خیال آیا ہے۔ اسی طرح ناصر کاظمی کی دیوان بھی؟ کیا ان کتابوں پر ایسا کوئ اندراج ہے کاپی رائٹ کا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
اس کتاب کی ذمّہ داری تو وہاب ہی لے رہے ہیں۔ تو ایسا کریں قیصرانی کہ فیض کی دونوں کتابوں کی فائل بنا دیں اور مجھے بھیج دیں۔
استادٍ محترم میں نے ابھی یہ پیغام دیکھا۔ حسبٍ معمول یہ پیغام بھی رہ گیا :( ابھی نظر پڑ رہی ہے۔ اگر برا نہ منائیں تو کیا ابھی یہ کام کردوں؟
 
Top