دیکھوں تو شہر بھر ھی تماشا دکھائی دے (تاجدار عادل

دیکھوں تو شہر بھر ھی تماشا دکھائی دے

چیخوں تو پیڑ پات بھی بہرا دکھائی دے

ہر شخص اپنے آپ کو کرتا رھے تلاش

ہر شخص اپنے اپ میں چھپتا دکھائی دے

میں ھی نہیںھوں اپنی تباہی کی داستاں

وہ بھی اب اپنے آپ سے لڑتا دکھائی دے

کرتا رھا تلاش جو ماں اپنی عمر بھر

مجھ کو ہر اک سڑک پر وہ بچہ دکھائی دے

جھوٹا نہیں ھوں میں بھی محبت کے باب میں

اور وہ بھیاپنے حال میں سچا دکھائی دے

جیسے کسی جزیرے پہ تنہا ھو آدمی

ہر شخص یوں خموش سا کھویا دکھائی دے

تاجدار عادل
 
Top