دہشت گردی کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

الف نظامی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما اور بشیر بلور مرحوم کے بیٹے ہارون بلور خود کش دھماکے کی زد میں آ کر شہید ہو گئے

36980736_10156717699014090_8876830697906503680_n.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالدمقبول صدیقی
اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے حملے کو سیکورٹی اداروں کی کمزوری قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امیدواروں کو یکساں سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں
(روزنامہ جسارت)
 
آخری تدوین:
Top