دُخترِ ختمِ الرسل جانِ پیمبر فاطمہ۔۔۔۔

دُخترِ ختمِ الرسل جانِ پیمبر فاطمہ
اے وقارِ بُو ترابی، شانِ حیدر فاطمہ

رُوح کی تشنہ لبی کو آب کوثر ، فاطمہ
سجدہ گاہِ اہلِ ایماں، آپ کا در فاطمہ

لُٹ رہا تھا کربلا میں آپ کا گھر، فاطمہ
آپ نے دیکھا ہے محشر، قبلِ محشر، فاطمہ

آپ کی نسبت ہوئی ہم کو میسّر ، فاطمہ
آپ کی مدحت ہوئی اپنا مقدر، فاطمہ

ضبط کے خُو گر علی تھے ، صبر کے خُوگر حسین
آپ کی ہستی میں ہیں دونوں ہی جوہر ، فاطمہ

ذی حسب، اعلیٰ نسب، زہرہ لقب، ذوالاحترام
سب سے اعلیٰ سب سے افضل، سب سے بہتر فاطمہ

خم شہنشاہانِ عالم کی جبیں ہے دیکھ کر
آپ کا نقشِ کفِ پائے مطہّر ، فاطمہ

بندگی کیا، دین کیا، ایمان کیا ، اِسلام کیا
مصطفٰے ، شیرِ خدا ، شبّیر و شبّر فاطمہ

سر فروشی کا سبق دے ، صبر دے ، ایثار دے
اب کہاں ایسی کوئی آغوشِ مادر، فاطمہ

عرش ہِل جاتا اگر فریاد کو اُٹھتے وہ ہاتھ
آپ نے رکھا اُنہیں چکّی کا خُوگر، فاطمہ

مصطفٰے کے اور آل ِ مصطفٰے کے ہیں غلام
اپنے دامن میں چھپالیں یہ سمجھ کر، فاطمہ

خاتمہ بالخیر ہو عشقِ نبی میں جب ادیب
ڈال دیں رحمت کی اِس مجرم پہ چادر فاطمہ

شاعر :پروفیسر ڈاکٹر ادیب رائے پوری​
 
محمد خرم یاسین سر ...ایک بات بتائیں ..حضور اکرم صلی ا للہ علیہ و آلہ وسلم . . کی باقی صاحبزادیوں کا ذکر اتنا ذکر کیوں نہیں ملتا ...کوئی منقبت ..کوئی تاریخ ...ان کی اولاد کا بارے میں ...؟؟

سر اس کی بڑی وجہ علما کرام کی بے توجہی ہے۔ جب علما کرام باقی صاحبزادیوں کا ذکرِ خیر اور ذکر کثیر کریں گے تو عوام الناس متوجہ ہوگی اور پھریہ شعرا کی ضرورت بنے گی ، اور یقینا ان کا ذکر بھی ہوگا۔
میرے گھر میں چار سال محفلِ مسالمہ ہوئی، تین سال شعرا نے اہل ِ بیت کے حضور سلام کے نذرانے پیش کیے اور ایک سال صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی شان میں۔ دیکھنے میں یہ آیا کہ صحابہ کرام کے حوالے سے شعرا نے بہت کم لکھا ہے جس کی بڑی وجہ جو سمجھ میں آئی وہ عوام الناس کی ان موضوعات سے کم دلچسپی ہے ۔ اب شعرا کرام نے سال میں کئی بار محفل مسالمہ میں جانا ہوتا ہے تو یقینا یہ اہلِ بیت کے حضور ہی سلام پیش کریں گے اور کہیں گے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
علما کرام کی بے توجہی ہے
صحابہ کرام کے حوالے سے شعرا نے بہت کم لکھا ہے
جس کی بڑی وجہ جو سمجھ میں آئی وہ عوام الناس کی ان موضوعات سے کم دلچسپی ہے
شعرا کرام نے سال میں کئی بار محفل مسالمہ میں جانا ہوتا ہے تو یقینا یہ اہلِ بیت کے حضور ہی سلام پیش کریں گے اور کہیں گے۔

سر معذرت کے ساتھ جواب سے تشفی نہیں ہو پارہی .."علماء کی بے توجہی" ..."عوام الناس کی کم دلچسپی" ...یا صرف دستیاب مواد ( اہلبیت کی شان میں ) میں سے استفادہ .آپ کی بیان کردہ ۔وجہ "کئی بار محفل مسالمہ میں شرکت" تو کیا اسے ٹائم کی کمی سمجھیں شعراء کا کچھ نہ کہنا ...؟
 
سبحان اللہ، نہایت خوبصورت کلام۔ سلام بر آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
خرم بھائی میرا ذاتی خیال ہے ۔۔۔نبی ﷺ کا تذکرہ ہو ال رسول کر ذکر ہو۔۔۔وہ بندہ بڑا تنگ دل ہو گا جو درود نہ پڑھے اور سلامتی کی دعائیں نہ کرے۔۔۔خوش رہیں شکریہ۔۔آداب
 
سر معذرت کے ساتھ جواب سے تشفی نہیں ہو پارہی .."علماء کی بے توجہی" ..."عوام الناس کی کم دلچسپی" ...یا صرف دستیاب مواد ( اہلبیت کی شان میں ) میں سے استفادہ .آپ کی بیان کردہ ۔وجہ "کئی بار محفل مسالمہ میں شرکت" تو کیا اسے ٹائم کی کمی سمجھیں شعراء کا کچھ نہ کہنا ...؟

دیکھیے ہمارے ہاں انہی اسلامی موضوعات میں عوام الناس کی دلچسپی کا سامان ہوتا ہے جن کی جانب علما کرام توجہ دلاتے ہیں مثال کے طورپر آپ بارہویں، گیارہویں، محرم، حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ، شیخ عبدالقادر جیلانی وغیرہ کی مثالیں لے لیجیے، اب چونکہ عوام الناس کی ان موضوعات میں دلچسپی کے ساتھ ساتھ عقیدت کا عنصر نمایاں ہوچکا ہوتا ہے اس لیے اسی حوالے سے نعت خوان، قوال اور نوحہ خواں حضرات زیادہ تر کلام پیش کرتے ہیں اور داد پاتے ہیں۔ شعرا بھی چونکہ عوام الناس میں سے ہی ہیں، اسی لیے ان موضوعات پر زیادہ لکھا جاتاہے۔ اگر علما کرام یہ اتفاق کر لیں کہ ہم نے سال میں ایک ماہ کے چار خطبات یا اس سے زائد اور جس بھی طرح ممکن ہو زیادہ سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں اور ازواج کے بارے میں بیانات اور خطابات کرنے ہیں تو یقینا یہ موضوعات بھی دلچسپی کا باعث بنیں گے اور عوام الناس میں بعد میں ان موضوعات سے متعلق شاعری بھی کی جائے گی، نثر بھی تحریر ہوگی وغیرہ وغیرہ۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے۔ آپ اس حوالے سے یقینا اپنی رائے رکھتے ہوں گے، آپ بتائیے کیا کہتے ہیں؟
 
اکمل زیدی

محفلین
آپ کی اس ذاتی رائے کا لب لباب تو یہ ہوا کے کسی کے علمی قد کو "عوام الناس کی دلچسپی" سے جانچا جائے ؟ اسے مسلم تاریخ دانوں کی کوتاہی گردانہ جائے ؟ یا علماء کی عدم دلچسپی کے عنصر کو وجہ قرار دیا جائے ..باقی قابل اصحاب سے بھی گزارش ہے کے اس علمی مکالمے میں حصہ لیں میں تو خود طالبعلم ہوں میری ذاتی رائے کیا ہوگی ..
عبداللہ امانت محمدی محمد تابش صدیقی حسیب احمد حسیب ادب دوست

نایاب
صرف tagging کو مت دیکھئے گا کوئی بھی اس معاملے میں اچھے پیرائے میں گفتگو کرنا چاہے ...
 
بازگشت . . .
 
پہلے تودیر سے جواب دینے پر معذرت۔ ٹیگ موصول نہیں ہوا۔

میں اس کی وجہ کے معاملے میں خرم بھائی سے کسی حد تک متفق ہوں۔
بات علمی قد جانچنے کی نہیں ہے، وہ کبھی بھی عوامی رائے نہیں بتاتی ہے۔اور نہ ہی یہ بات اطمینان بخش ہے۔ لیکن وجہ یہی معلوم ہوتی ہے کہ جس کا تذکرہ زیادہ ہوتا ہے ، سخن ور بھی عموماً اسی کو موضوعِ سخن بناتے ہیں۔

یہ ہرگز کوئی ٹھوس رائے نہیں ہے۔ اور شرمندگی کے احساس کے ساتھ یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ آپ کی اس توجہ دلانے پر ہی اس موضوع پر غور کیا ہے۔
دیگر احباب کی رائے کا میں بھی منتظر ہوں
الف عین محمد یعقوب آسی سید عاطف علی ادب دوست سعیدالرحمن سعید حسیب احمد حسیب
 
میری ناقص رائے بھی یہی ہے کہ اس طرف غالباََ توجہ نہیں دی گئی،
پھر ایک معاملہ روائت کا بھی ہے ، بے انتہا معذرت کے ساتھ عرض کروں کہ بہت سے شعراءکرام از خود مطالعہ کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو انہیں ضرور دینی چاہیئے بلکہ لگے بندھے موضوعات پر کلام کہتے ہیں۔ (واضح رہے یہ تمام شعراء کی بات نہیں )
الحمد اللہ ہماری محفل میں بہت وسیع المطالعہ شعرا موجود ہیں اگر اس طرف توجہ دی جائے تو ایک باب کھلنے کے امکانات تو ہیں۔۔
 
کچھ عرصہ قبل استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب نے امہات المومنین رضی اللہ عنہ، کے حوالے سے توجہ دلائی تھی ۔ اب یہ معاملہ ہے۔
دونوں باتیں بہت خوب ہیں ، محفل سے ہی آغاز کیا جائے۔ (مشورہ )
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دُخترِ ختمِ الرسل جانِ پیمبر فاطمہ
اے وقارِ بُو ترابی، شانِ حیدر فاطمہ

رُوح کی تشنہ لبی کو آب کوثر ، فاطمہ
سجدہ گاہِ اہلِ ایماں، آپ کا در فاطمہ

لُٹ رہا تھا کربلا میں آپ کا گھر، فاطمہ
آپ نے دیکھا ہے محشر، قبلِ محشر، فاطمہ

آپ کی نسبت ہوئی ہم کو میسّر ، فاطمہ
آپ کی مدحت ہوئی اپنا مقدر، فاطمہ

ضبط کے خُو گر علی تھے ، صبر کے خُوگر حسین
آپ کی ہستی میں ہیں دونوں ہی جوہر ، فاطمہ

ذی حسب، اعلیٰ نسب، زہرہ لقب، ذوالاحترام
سب سے اعلیٰ سب سے افضل، سب سے بہتر فاطمہ

خم شہنشاہانِ عالم کی جبیں ہے دیکھ کر
آپ کا نقشِ کفِ پائے مطہّر ، فاطمہ

بندگی کیا، دین کیا، ایمان کیا ، اِسلام کیا
مصطفٰے ، شیرِ خدا ، شبّیر و شبّر فاطمہ

سر فروشی کا سبق دے ، صبر دے ، ایثار دے
اب کہاں ایسی کوئی آغوشِ مادر، فاطمہ

عرش ہِل جاتا اگر فریاد کو اُٹھتے وہ ہاتھ
آپ نے رکھا اُنہیں چکّی کا خُوگر، فاطمہ

مصطفٰے کے اور آل ِ مصطفٰے کے ہیں غلام
اپنے دامن میں چھپالیں یہ سمجھ کر، فاطمہ

خاتمہ بالخیر ہو عشقِ نبی میں جب ادیب
ڈال دیں رحمت کی اِس مجرم پہ چادر فاطمہ

شاعر :پروفیسر ڈاکٹر ادیب رائے پوری​
بہت خوبصورت، بہت ہی خوبصورت کلام!
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پروفیسر ڈاکٹر ادیب رائے پوری کا مزید کلام بھی شیئر کیجیے۔
کیا قدرتِ کلام ہے سبحان اللہ!
جن ہستیوں کا محض ذکر ہی اس درجہ اعلٰی و حسین ہے ان کے اوجِ کمال کی کیا شان متصور ہو سکے!​
 
اک اک شعر حسین، اک اک ترکیب بے مثل و بے نظیر!
یہ آپ کا حسن نظر ہے ۔۔ال رسول سے محبت کی انتہا ہے جو ان کی شان میں کہا گیا لفظ لفظ پیارا لگا ہے آپ کو خوش رہیں اللہ آپ کی یہ ال رسول سے محبت آپ کے لیے زریعہ نجات بنائے آمین
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ آپ کا حسن نظر ہے ۔۔ال رسول سے محبت کی انتہا ہے جو ان کی شان میں کہا گیا لفظ لفظ پیارا لگا ہے آپ کو خوش رہیں اللہ آپ کی یہ ال رسول سے محبت آپ کے لیے زریعہ نجات بنائے آمین
آمین
جزاک اللہ لبید بھائی، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ رسول خدا و آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت آپ کے لیے بھی ذریعہ نجات ہو، اور ان کے اسوہ پر ہم سب کو عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا ہو، آمین۔
 
Top