دوسہ وِد ناریل کی چٹنی

عندلیب

محفلین
دوسہ وِد ناریل کی چٹنی
dosa-sambar-chutney.jpg
اجزاء
دال ماش: 1 کپ
چاول: 2 کپ
سفید زیرہ: 1/2 چائے کا چمچہ
چندمیتھی کے دانے
نمک: حسب ذائقہ
تیل
ترکیب
دال ، چاول ، زیرہ ، اور میتھی کے دانوں کو دھو کر رات بھر پانی میں بھگو دیں ، صبح تھوڑا سا پانی اور نمک ڈال کر مکسر میں باریک پیس لیں۔
لیجئے دوسے بنانے کے لئے مواد تیار ہے (یاد رہے یہ مواد نہ تو بہت گاڑھا ہو اور نہ ہی بہت پتلا)
اب اس کو چمچے میں بھر کر پین میں گول پھیلا لیں ، اوپر سے چند خطرے تیل ڈال کر پین کا ڈھکنا بند کر کے اسے دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ جب ایک طرف سرخ ہوجائے تو آلو کا سالن بیچ میں رکھ کر دوسے کو دو طرف سے فولڈ کردیں اور کچّے ناریل کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔


کچّے ناریل کی چٹنی
اجزاء
کچّا ناریل : آدھا
مونگ پھلی: دو بڑے چمچے(بھون لیں)
پھولے چنے کی دال: 2 بڑے چمچے
ہری مرچ: حسب ذائقہ
ہرا دھنیا: تھورا سا
لہسن کے جوئے : 4 سے 5 عدد
نمک: حسب ذائقہ
پکی ہوئی املی: حسب ذائقہ
پودینے کے پتے : حسب ذائقہ
ترکیب
تمام اجزاء کو مکسر میں باریک پیس کر کسی برتن میں نکال لیں۔ چٹنی تیار ہے۔


آلو کا سالن
اجزاء
آلو: 1/2 کیلو
پیاز: درمیانے سائز کی(باریک کاٹ لیں)
ہری مرچ: حسب ذائقہ
چنے کی دال: 1 بڑا چمچہ
کریا پات: تھوڑا سا
رائی : 1/2 چمچہ
سوکھی لال مرچ: حسب ذائقہ
ادرک لہسن پیسٹ: 1 چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر: 1/2 چائے کا چمچہ
نمک: حسب ذائقہ
تیل: دو بڑے چمچے
ہرا دھنیا: حسب ضرورت
ترکیب
آلو کو چھیل کر باریک کاٹ لیں۔اب کسی برتن میں تیل گرم کر کے پیاز ، رائی اور چنے کی دال سرخ کر لیجئے ، جب پیاز سرخ ہوجائے تو کریا پات ، مرچ ، نمک ، ہلدی پاؤڈر ، ادرک لہسن پیسٹ ، اور آلو ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔اب حسب ضرورت پانی ڈال کر آلو کونرم ہونےکے لئے چھوڑ دیں ، جب آلو نرم جائیں اور پانی خشک ہوجائے تو ہرا دھنیا ، ہر ی مرچ باریک کاٹ کر اوپر ڈال دیں۔
 
اس کے لئے جتنا پھیلا ہوا برتن درکار ہوتا ہے اتفاق سے ہمارے پاس وہ نہیں ہے۔ شاید کسی دن بڑا سا تا خرید ہی لائیں۔ :)
 

ابن جمال

محفلین
یہ تو میرا صبح کا ناشتہ ہوتاجی اوربھوک لگنے پر شام کوبھی ہم تھوڑاکھاتا۔کرناٹک میں ہم اس کو ’’مسالہ ڈوسہ ‘‘کہتا۔
 
Top