انٹرویو دوست صاحب

جناب دوست صاحب
اسلامُ علیکم
امید ہے کہ آپ بخیریت ہونگے۔ یہ تعارف کا سلسلہ چلا تو شمع آن پہنچی آپ کے سامنے۔۔۔۔۔۔۔۔ ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں اور بہت سارے احباب جو بہت اشتیاق سے پنجوں کے بل انتظار میں ہیں ان کو پاؤں کے بل سیدھا کھڑا ہونے کا موقع دیں، عین نوازش ہوگی۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
 

دوست

محفلین
آداب!
بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی کے مصداق آپ نے ہمیں بھی پکڑ ہی لیا۔ ہمارا تعارف کوئی اتنا مشکل نہیں۔ آپ لوگ آدھا تو جانتے ہونگے باقی آدھا بھی کروائے دیتے ہیں۔
١۔ آپکا پورا نام؟
ًمحمد شاکر عزیز گھر والوں کی طرف سے پورا نام ہے مگر تعلیمی اور شناخی کاغذات میں صرف محمد شاکر لکھا ہے۔
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
پیار سے بھی شاکر ہی پکارتے ہیں کیوں پکارتے ہیں کیونکہ اور کوئی نام نہیں ۔ اس لیے “فی الحال“ گزارہ ہو رہا ہے۔
٣۔ عمر کتنی ہے؟
تاریخ پیدائش بتائے دیتا ہوں عمر کا حساب لگا لیجئے نہ لگے تو بندہ حاضر ہے۔21فروری1985
٤۔جائے پیدائیش ؟
ماضی کا لائل پور اورحال کافیصل آباد ۔ میرا پیارا شہر جسے پاکستان کا مانچسٹر کہتے ہیں ۔ اور جسے لاہور اور کراچی والے “پنڈ “ کہتے ہیں۔ :(
مگر میرے لیے یہ پیرس ہے ۔ کہ اسی کی گلیوں میں رُل کر ہم اتنے ہوئے ہیں۔
٥- حاضر مقام؟
حاضر مقام بھی فیصل آباد ہی ہے۔
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
پڑھ رہا ہوں فی الحال۔ ابھی دنیا کی “تتی“ ہوا سے بچا ہوا ہوں۔
٧۔تعلیمی قابلیت؟
بی کام پارٹ ٹو ۔فی الحال دعا کیجیے گا کہ یہ آگے بھی جائے ۔
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
ویب کے علاوہ پڑھنا۔ میں اقبال کا شاہین بچہ ہوں مگر “چڑی چھکا “ بھی نہیں کھیلتا مجھے تو اغوا کرنے والوں کے لیے مشورہ ہے کہ ایک اچھی سی اردو کی کتاب کا چارہ لگا دیں میں کھنچا چلاآؤں گا۔
کتابیں پڑھنا میرا جنون سمجھ لیں ۔کچھ ٹوٹا پھوٹا لکھ لیتا ہوں ۔ اور (اپنے تئیں) شاعر بھی ہوں۔ کبھی کبھار ٹی وی اور اچھا نرم نرم سا میوزک۔
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
پنجابی میری مادری زبان، اردو میری قومی زبان اور انگریزی (کچھ کچھ)
میری تعلیمی زبان۔ انشااللہ آگے مزید سیکھوں گا اگر زندگی نے مہلت دی۔
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
بڑے ہو کر جو اللہ میاں بنا دے۔ ارادہ تو انسان بننے کا ہے اگر بن گئے۔
دنیاوی لحاظ سے بات کریں تو کامرس کی فیلڈ میں بہت آگے جانے کا ارادہ ہے۔دیکھیے کیا بنتا ہے۔
تو یہ تھا جی ہمارا تعارف کوئی بات تشنہ ہو تو پوچھ لیجیے ہم حاضر ہو نگے اور سر کے بل حاضر ہونگے۔
اللہ حافظ
 
شکریہ

شکریہ شاکر، بس ملاقاتِ یاراں مقصود تھی۔ اب ہم ادھر تو نہیں آسکتے مگر آن لائین ملاقات ایسے ہی ہوگی۔
خیر عمر کے سلسلہ میں آپ قدیر کے نزدیک ہی ہیں۔
اللہ آپکو ہمت دے اور ملک و قوم کے لئے باعثِ نفع و فخر بنائے۔ آمین
یہ سلسلہ جاری ہے اور ختم ہونے والا نہیں :idea:
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
Top