دوستی کا حق ۔۔۔۔۔۔۔۔ س ن مخمور

loneliness4ever

محفلین
دوستی کا حق
س ن مخمور


اگر نہ آ سکوں
محفل میں طویل مدت تک
تو پریشاں نہ ہونا
میری تلاش کرنا
اخبار کے کسی تراشے میں
کوڑے کرکٹ کے ڈھیر تلے
ویراں گلی کے کسی کونے میں
بوری بند لاشوں میں
اگر وہاں ملا
تو جان لینا
میرا لفظ لفظ زندہ ہے
تم مغفرت کی دعا مت کرنا
دوستی کا حق ادا کرنا
میری شہادت کا اقرار کرنا
میری صداقت کا اظہار کرنا


س ن مخمور
امر تنہائی
 
Top