دور کنارا۔ مصحف اقبال توصیفی

الف عین

لائبریرین
مصف اقبال توصیفی کا تیسرا مجموعہ کلام 'دور کنارا' شائع ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے موصوف ک دو مجموعے منظرِ عام پر آ چکے ہیں، 'فائزہ' اور ' گمان کا صحرا'۔ تازہ کتاب میں نظمیں اور غزلیں دونوں ہیں۔ مصحف اقبال کی نظموں کے بارے میں اکثر کی رائے ہے کہ ن۔م۔راشد کی ایکسٹینشن ہیں۔
فلیپ پر ضیا جالندھری اور آل احمد سرور کی رایوں کے علاوہ خود مصنف کا پیش لفظ ہے (جس میں راقم الحروف کی اس مجموعے کے سلسے میں کچھ تعاون کا بھی تذکرہ ہے۔ موصوف میرے ہی شعبے میں بلکہ کچھ ماہ میرے ڈائرکٹر رہ چکے ہیں۔ ) ذاتیات سے قطع نظر پہلی ہی غزل کا مطلع احباب کے ساتھ بانٹنا چاہوں گا:
سر سبز چمن میرا اے بادِ صبا رکھنا
ہر پھول کھلا رکھنا، ہر پات ہرا رکھنا

اور:
یہ نقد دل وجاں ہی بس اپنا اثاثہ ہے
میں دل کی خبر رکھوں تم جاں کاپتہ رکھنا
کتاب کا سرورق ہندوستان کے مشہور ٓرٹسٹ عزیز کا بنایا ہوا ہے۔ اردو اکادمی ٓندھرا پردیش کے تعاون سے چھپی اس کتاب کو موڈرن پبلشنگ ہاؤس (۹۔ گولا مارکیٹ، دریا گنج، نئی دہلی۔ ۱۱۰۰۰۲) سے گوپال متل نے شائع کیا ہے۔ قمت ہے ۱۵۰ روپئے،
 
Top