دور جدید میں جھوٹ کا فیشن ایبل نام "ڈپلومیسی"

arifkarim

معطل
اس میں جمہوریت کا کیا قصور؟۔ اور اس کے مقابلہ میں آمریت ۔۔۔۔۔یعنی احتساب اور جواب دہی سے قطعی بے نیاز۔
میں جمہوریت کو تمام مسائل کا حل نہیں کہوں گا لیکن یہ سب سے بہتر نظام حکومت ضرور ہے جس میں تسلط کی بجائے توسط کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔
یہ جمہوریت ہی تھی جس نے بل کلنٹن کا راز افشا کیا ورنہ تو ہمارے عرب شیوخ اس سے بھی بڑے تیس مار خاں ہیں لیکن بادشاہت کی برکات سے ہمیشہ دامت برکاتہم رہتے ہیں۔
جمہوریت کا قصور یہ ہے کہ یہ ایک پریکٹکلی ناکام نظام ہے۔ جو زیادہ عرصہ تک "کرپٹ" ہوئے بغیر نہیں چل سکتا ہے۔ امریکہ کے ابتدائی بانی: نیک اور سچے اور کھرے۔ پاکستان کے ابتدائی بانی: نیک، مخلص اور کھرے۔ مگر یہ سب کب تک چلے گا؟ کیا آج کے حکمران اپنے اپنے ممالک سے کھریں ہیں؟ بش حضور دہشت گردی کی نام نہاد جنگ اپنی تیل کی کمپنی کے منافع کیلئے شروع کرتے ہیں تو اوبامہ جی امریکہ کی سخت قرض میں دبی معیشت کے باوجود ہیلتھ رفارم کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ کیونکہ اسکا سب سے زیادہ فائدہ پرائیویٹ انشورنس کمپنیز کو ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے انکے وہاں شیئرز ہوں؟ :confused:
جہاں تک بل کلنٹن کے "راز" کے افشاں ہونے کی بات ہےتو جناب اس پوزیشن میں کون "صاف" اور دودھ کا دھلا ہوتا ہے۔ یہ عوامی فارم ہے ورنہ یہاں بش جونئیر اور سینئر کے کرتوت عیاں کر دیتا ۔ در حقیقت بل کلنٹن ایک اسکینڈل کی موت مارا گیا۔ اور یہی ایک طریقہ ہے جسکی بدولت ایک مشہور صدر کو بدنام کرکے اسکی جگہ دوسرا پتلا انسٹال کیا جاتا ہے!
 

arifkarim

معطل
ساجد اگر آپکو جمہوریت کی "گیند "کی سمجھ نہ آئی ہو تو ان تصاویر کا مطالعہ کریں:
falsk-flagg-terror.jpg
یہ ایک السٹریشن ہے جسمیں جمہوریت کو ایک فٹبال سے مشابہ کیا گیا ہے۔ اگر ان صدور کے کوٹ کا معائنہ کریں تو دونوں ایک ہی "پارٹی" کیلئے کام کرتے دکھائی دیتے ہیں ! :)

The_Presidents__Cl_1183127x.jpg
اور یہ ایک اصلی فوٹو جو کہ ہیٹی امداد کے دوران لی گئی۔ بش سینیئر اور اوبامہ کی مسکراہٹ۔ اور بش اور کلنٹن کا ایک دوسرے کو آنکھیں‌مارنا سب کچھ عجیب سا نہیں ہے؟ اور وہ بھی ایسے موقع پر جبکہ کہ ہیٹی کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد اکٹھی کرنا ہو۔ یہ تو لگ رہا ہے کہ خانہ پوری کرنے آئے ہیں۔ کیا یہ سب ایک دوسرے کے سیاسی رشتہ دار تو نہیں؟ جمہوری حکومت میں مخالف ایجنڈے کے باعث بندہ ایک دوسرے کے قریب بھی آنا پسند نہیں‌کرتا۔ اور انکو دیکھو! :)
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top