محمدصابر
محفلین

The world’s first large-scale floating wind turbine is located approximately 12 km south east of Karmøy in Norway at a water depth of about 220 meters.
StatoilHydro اور Siemens نے دنیا کی پہلی تیرتی ہوئی ونڈ ٹربائن ناروے کے قریب سمندر میںاتار دی۔ جس میںروٹر کا قطر 82 میٹر ہے۔ یہ 120 سے 700 میٹر گہرے پانی کے لئے بنائی گئی ہے۔ اسے پہلے ونڈ ٹربائنز کو سمندر کی تہہ میںگاڑ دیا جاتا تھا۔ مگر 30 سے 50 میٹر گہرائی کے بعد وہ بہت مہنگی پڑتی تھیں۔ اس نئی ٹربائن کے بعد ان کو کہیںبھی رکھا جا سکے گا اور اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔اس ٹربائن کے لئے ڈھانچہ StatoilHydro نے فراہم کیا ہے اور یہ تقریبا 100 میٹر گہرائی تک جاتا ہے تہہ میں تین لنگروں سے جوڑا گیا۔ اسے اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ لہروںکا اچھی طرح سے مقابلہ کر سکے۔یاد رہے کہ یہ ٹربائن 2.3میگا واٹ طاقت کی ہے۔
تفصیل