دنیا کی سب سے بڑی Techno Party کے دوران 19 افراد ہلاک

ماسٹر

محفلین
اس پارٹی کی ابتدا Love parade کے نام سے 1989 میں برلن شہر کے عین وسط میں ہوئی ، جہاں دو ٹرکوں پر لاوڈ سپیکروں پر میوزک کے ساتھ 150 افراد نے گلیوں میں ڈانس کر کے کی -
مگر اگلے ہی سالوں میں اس تعداد میں تیزی سے اضاف ہہونے لگا -
اس پریڈ کو شہر کے اندرون سے نکال کر ایک بہت بڑے پارک میں منتقل کر دیا گیا ، جہاں بڑی بڑی شاہراہوں کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جانے لگا -
1999 میں اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ تک پہنچ گئی -مگر کبھی کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ نہ ہوا تھا -
مگر برلن شہر کی انتظامیہ نے اس کی اجازت سے انکار کر دیا -
اس سال یہ پریڈ 24 جولائی کو duisburg کے شہر میں ہو رہی تھی کہ اس 14 لاکھ کے مجمے میں ، جس میں بہت سے غیر ملکی بھی شامل تھے ، بھگدڑ مچ گئی اور اس کے نتیجہ میں 19 افراد ہلاک اور 340 زخمی ھہ گئے -انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ یہ پارٹی نہیں ہو گی -
http://www.spiegel.de/panorama/0,1518,708399,00.html
 
Top